وزارت دفاع

پورٹ بلیئر میں آئی این ایچ ایس دھن ونتری پر  آکسیجن تیار کرنے کے پلانٹ  کا افتتاح کیا گیا

Posted On: 19 JUL 2021 7:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍جولائی: انڈومان نیکوبار کمان کے کمانڈ ان چیف (سی آئی این سی اے این)لیفٹننٹ جنرل اجے سنگھ نے 19 جولائی 2021 کو پورٹ بلیئر میں بھارتی بحریہ کے اسپتال آئی این ایچ ایس دھن ونتری میں آکسیجن تیار کرنے کے ایک پلانٹ کا افتتاح کیا۔یہ پلانٹ انڈومان نیکوبار جزائر میں کووڈ-19کی صورتحال کے دوران طبی اور امدادی سہولیات میں اضافہ کرنے کی خاطر نصب کیا گیا ہے۔یہ پلانٹ کمان میں ایک بڑے بحری بنیادی ڈھانچے کے پروجکٹ پر کام کرنے والی میسرز آئی ٹی ڈی سیمنٹیشن انڈیا لیمیٹڈ کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے۔

تصویر

کمپنی نے یہ پلانٹ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر)کے تحت لگایا ہے۔ کووڈ-19 کی بندشوں کے باوجود آکسیجن تیا رکرنے کا یہ پلانٹ چنئی سے خریدا گیا ہے اور اسے بہت کم وقت میں آئی این ایچ ایس دھن ونتری پر لگایا گیا ہے۔

انڈمان و نیکوبار انتظامیہ نے کمشنر-  سکریٹری (صحت)ڈاکٹر وی چنداویلو، انڈمان نیکو بار  جزائم میں دائرکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اوم کار سنگھ ، میسرز آئی ٹی ڈی سمینٹنشن انڈیا لیمیٹیڈ کے پروجکٹ کے سربراہ جناب انجان ہلدر اور اے این سی کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

 

****************

ش ح – و ا – س ک

U. NO. 6733


(Release ID: 1737117) Visitor Counter : 199


Read this release in: English , Hindi