وزارات ثقافت
ثقافت کی وزارت کے تحت 10 سرکاری میوزیمس اور گیلریز کے 2.8 لاکھ سے زیادہ نوادرات آن لائن رسائی کے لئے دستیاب: جی کشن ریڈی
Posted On:
19 JUL 2021 5:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 جولائی 2021، ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ثقافت کی وزارت نے اپریل 2014 سے جتن پروگرام کے ذریعہ کووڈ۔ 19 کے شروع ہونے سے پہلے اپنے ڈومین کے تحت 10 میوزیمس کے کلیکشن کے ڈیجی ٹائزیشن ٹاسک کی ذمہ داری لی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت، میوزیم گرانٹ نام کی ایک اسکیم بھی چلاتا ہے جس کے لئے مالی امداد ریاستی سرکاروں، سوسائٹیوں، خود مختار اداروں، مقامی اداروں اور سوسائٹیز ایکٹ کے تحت درج ٹرسٹوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ یہ مالی امداد ملک بھر میں میوزیمس میں نوادرات کے ڈیجی ٹائزیشن کے لئے فراہم کی جاتی ہے تاکہ آن لائن رسائی کے لئے ویب سائٹ پر ان کی تصاویر/ کیٹلاگ دستیاب کرائی جاسکے۔
ثقافت کی وزارت کے تحت سرکاری میوزیمس اور گیلریز میں نوادرات کی تعداد ویب سائٹ http://museumsofindia.gov.in 30 جون 2021 کو جو آن لائن رسائی کے لئے دستیاب ہے، حسب ذیل ہیں:
میوزیم کی تعداد
|
سائٹ پر دستیاب نوادرات کی تعداد
|
نیشنل میوزیم نئی دہلی
|
80997
|
انڈین میوزیم کولکاتا
|
64326
|
وکٹوریہ میموریل ہال کولکاتا
|
26611
|
صفدر جنگ میوزیم حیدر آباد
|
47504
|
الہ آباد میوزیم پریاگ راج
|
61642
|
نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ نئی دہلی
|
12902
|
نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ ممبئی
|
1460
|
نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ بینگلورو
|
534
|
اے ایس آئی گوا میوزیم
|
701
|
اے ایس آئی ناگا ارجن کونڈا میوزیم
|
8450
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ح ا۔ن ا۔
(2021۔07۔19)
U-6735
(Release ID: 1737095)
Visitor Counter : 133