وزارت دفاع

فوجی اسپتال  ریسرچ اور ریفرل  نے  آنکھ کے کینسر کے علاج کے لئے نئے اور  منفرد طریقے کو  پیش کیا ہے

Posted On: 19 JUL 2021 7:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جولائی 2021،          فوجی اسپتال  کے ریسرچ اور  ریفرل نئی دہلی میں 9 جولائی 2021 کو  ایک بڑی کامیابی حاصل کی جب مسلح افواج کے اسپتالوں کی  تاریخ میں پہلی مرتبہ آنکھ کے مریض کے ماہرین اور اوکیولر آنکولوجسٹ  کی ایک ٹیم نے کرنل  ایس کے مشرا اور لیفٹننٹ کرنل سنالی ونے کمار ، لیفٹننٹ کرنل اشوک کمار اور ڈاکٹر منوج سیموال کی قیادت میں چار سال کے بچے کی آنکھ پر پلیک برا کی تھیریپی کا کامیاب عمل پورا کیا گیا۔ بچہ پہلے ہی کینسر کی وجہ سے اپنی بائیں آنکھ کی روشنی کھو چکا تھا اور وہ پوری طرح سے اپنی آنکھ کھونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا۔مقامی ریڈی ایشن تھریپی کا استعمال کرتے ہوئے اس بچے کی سرجری کی گئی، جس کے تحت  بھابھا ایٹمک ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی) سے حاصل ایک  دیسی روتھینیم 106 پلیک کو آنکھ میں ڈالا گیا اور جسے آس پاس کے حصے کو نقصان پہنچائے بغیر کم از کم انویسیو سرجری کرنے کے لئے استعمال کیا گیا

اوکیولر ٹیومر کے علاج کا اہم مقصد سب سے پہلے مریض کی زندگی کو بچانا ، پھر آنکھ کو بچانا اور بچے کی زیادہ سے زیادہ بینائی کو محفوظ کرنا تھا۔ آرمی اسپتال ریسرچ اور ریفرل اس  عمل کو کامیابی کے ساتھ کرنے والا پہلا مسلح افواج کا اسپتال بن گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ن ا۔

U-6734

                          


(Release ID: 1737085) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi