پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ایتھنول کی ملاوٹ میں ایتھنول سپلائی کے سال 14-2013 کے دوران 1.53 فیصد سے بہتر کر کے ایتھنول سپلائی کے سال 21-2020 کے دوران 7.93 فیصد کر دی گئی ہے


پنے شہر میں  ای - 100 پائلٹ پروجیکٹ کی شروعات

Posted On: 19 JUL 2021 3:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 جولائی ،2021   / 5 جون 2021 کو سرکاری شعبے کی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی ) نے پنے شہر میں  ای - 100 پائلٹ پروجیکٹ شروع کیے ہیں۔ ایندھن کے متبادل کو فروغ دینے اور ای – 100 ایندھن کی فروخت کو آسان بنانے کے نظریے سے ایم او پی اینڈ این جی نے بمطابق اپنے ایک حکم مورخہ 22 مارچ ، 2021 نے موٹر اسپرٹ اور تیز رفتار والے ڈیزل سے متعلق حکم 2005  میں ترمیم کی ہے۔ اس ترمیم کے تحت اکا دکا ایندھن یا  موٹر اسپریٹ کے ساتھ ملانے کے لیے کسی تیل کمپنی کی طرف سے بایو ایتھنول کی راست فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔

بایو ایندھن 2018 سے متعلق نوٹیفائڈ قومی پالیسی میں 2030 تک پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول ملانے کا ایک نشانہ فراہم کیا گیا ہے۔ حکومت نے 2014 سے بہت سے سپلائی اور مانگ کے سلسلے میں اقدامات کیے ہیں جس سے ایتھنول سپلائی کے سال  14 -2013 کے دوران 1.53 فیصد سے  21-2020 کے رواں سال کے دوران 12 جولائی 2021 کو 7.93 فیصد تک ایتھنول ملانے میں بہتری ہوسکی ہے۔

یہ معلومات  پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیسور تیلی نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

6707U –


(Release ID: 1737058) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Punjabi