بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

تیز رفتار گشتی  جہازوں کی  دیگر ممالک  کو سپردگی


بحر ہند خطے کے ممالک کے لئے ہندوستانی پالیسی،’نیبر ہُڈ فرسٹ‘ پالیسی اور  وزیراعظم کے  ساگر (خطے میں سبھی کے لئے سلامتی اور ترقی) کے وژن  سے رہنمائی حاصل کرتی ہے


Posted On: 19 JUL 2021 4:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جولائی 2021،          بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر نے آج  راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سیشلز میں بھارت کے فنڈ سے چلائے جانے والے  کئی ترقیاتی امدادی پروجیکٹوں کے مشترکہ طور پر ای۔ افتتاح  کے لئے اور  سیشلز کوسٹ گارڈ کے استعمال کے لئے  بھارت کے ذریعہ تیار کئے گئے  ایک  تیز رفتار کشتی جہاز  (ایف پی وی) کی سپردگی کے مقصد سے  بھارت اور سیشلز کے درمیان  8 اپریل 2021 کو ایل اعکی سطحی ورچوئل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ورچوئل تقریب کے دوران بھارت کے وزیراعظم نے  سیشلز کے صدر کو  ایک 48.9 ایم   تیز رفتار گشتی جہاز (ایف پی وی) سپرد کیا۔ 100 کروڑ ہندوستانی روپیوں کی لاگت سے  میسرز جی آر ایس ای کولکاتا کے ذریعہ تیار کیا گیا ایف پی وی  سیشلز کو  اس کی سمندری نگرانی کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کی  فوری ضرورت کو پورا کرنے کے لئے  بھارتی گرانٹ  امداد کے تحت تحفتاً دیا گیا۔ یہ جہاز  سمندری سکیورٹی کے میدان میں  بھارت اور سیشلز کے درمیان  طویل مدتی اور  گہرے تعاون   کے مطابق  اور سیشلز کے قابل اعتماد اور ترجیحی  سکیورٹی پارٹنر کے  طور پر  بھارت کے ذریعہ دیا گیا ہے۔

بحر ہند خطے کے ممالک کے لئے  ان کی سمندری سلامتی کے معاملے میں  ایک پرانے اور  ترجیحی  پارٹنر کے طور پر  بھارت نے  2005 اور 2014 میں سیشلز کو اور  2016 اور 2017 میں ماریشیس کو  اور 2006 اور 2019 میں  مالدیپ  کو اسی طرح کے تیز رفتار گشتی جہاز تحفے میں دیئے تھے۔

بحر ہند خطے کے ممالک کے لئے ہندوستانی پالیسی،’نیبر ہُڈ فرسٹ‘ پالیسی اور  وزیراعظم کے  ساگر (خطے میں سبھی کے لئے سلامتی اور ترقی) کے وژن  سے رہنمائی حاصل کرتی ہے۔

بھارت کی  پالیسی،’نیبر ہُڈ فرسٹ‘ استحکام اور خوشحالی کے لئے  باہمی مفاد  عوامی  کے  کاموں  کے لئے علاقائی فریم ورک تیار کرنے پر فوکس کرتی ہے۔

ساگر کا وژن  مزید اعتماد سازی کرنے، سمندری قوانین، طور طریقوں کے لئے  احترام کو فروغ دینے اور  تنازعات کے پرامن حل  سے متعلق ہے۔

مذکورہ رہنمافریم ورک کے تحت  گزشتہ 5 برسوں میں اس خطے میں تمام ملکوں کے ساتھ  بھارت کے تعلقات میں نمایاں  بہتری آئی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6714

                          


(Release ID: 1737052) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Punjabi