محنت اور روزگار کی وزارت

شہروں میں بے روزگاری کی شرح

Posted On: 19 JUL 2021 2:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 جولائی ،2021   / روزگار اور بے روزگاری کے بارے میں سالانہ متواتر لیبر فورس کا جائزہ (پی ایل ایف ایس) اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل درآمد کی وزارت کے تحت اعداد و شمار کا دفتر این ایس او کرتا ہے۔ پی ایل ایف ایس کے سہ ماہی بلیٹن اپریل سے جون 2020 کے مطابق  بے روزگاری کی سہ ماہی شرح (فیصد میں) ملک میں 15 سال کی عمر اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے شہری علاقوں میں تازہ ہفتے وار صورتحال (سی ڈبلیو ایس) کے مطابق جولائی سے ستمبر 2019 ، اکتوبر سے دسمبر 2019 ، جنوری سے مارچ 2020 اور اپریل سے جون 2020 میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے  دستیاب اعداد و شمار کے مطابق بالترتیب 8 اعشاریہ تین فیصد ، 7.8 فیصد ، 9.1 فیصد اور 20.8 فیصد تھی ۔  ملک میں روزگار / بے روزگاری کی صورتحال کی مکمل تصویر کا جائزہ پورے سال کے جائزے کے اعداد و شمار سے کیا جاسکتا ہے جس میں دیہی اور شہری دونوں علاقے شامل ہیں۔ سالانہ سی ایل ایف ایس اعداد و شمار 19-2018 تک دستیاب ہیں ۔ سالانہ پی ایل ایف ایس کے نتائج کے مطابق 15 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے افراد کی بے روزگاری کی شرح (پرنسپل اسٹیٹس  جمع سبسیڈری اسٹیٹس) ملک میں 2017 سے 18 اور 2019 کے دوران 6.0 فیصد اور  اور 5.8 فیصد بالترتیب تھی۔

حکومت نے ملک میں روزگار کے موقعے پیدا کرنے کے لیے بہت سے اقدام کیے ۔ آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا (اے بی آر وائی) یکم اکتوبر 2020 سے شروع کی گئی  تاکہ عاجرین کو سماجی تحفظ کے فائدوں اور روزگار کی بحالی کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے موقعے تشکیل دینے کی ترغیب دی جا سکے۔  اس اسکیم پر عمل درآمد عی پی ایف او کے ذریعے کیا جا رہا ہے جس کا مقصد آجرین کے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے اور اس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ وہ مزید کارکنوں کو کام پر رکھے۔ اے بی آر وائی کے تحت حکومت ہند دو سال کے لیے ملازمین کے حصے (اجرت کا 12 فیصد) اور آجر کے حصے  (اجرت کا 12 فیصد) یا صرف ملازمین کے حصے کے لیے ایک مدت مقرر کرے۔ اس کا انحصار  ای پی ایف او کی روزگار  وسعت پر ہے۔ فی ماہ 15 ہزار روپے سے کم ہے۔ اسکیم کے تحت نئے ملازمین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو کووڈ 19 وبا کے دوران روزگار سے محروم ہو گئے اور جو 30.09.2020 تک ای پی ایف میں شامل نہیں ہیں۔  اس اسکیم کے تحت مستفیدین کے رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ 30 جون 2021 کو بڑھا کر 31 مارچ 2022 کر دیا گیا۔

حکومت ہند کی پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت 12 فیصد ملازمین کا تعاون اور 12 فیصد آجرین کا تعاون کیا گیا ہے۔ یہ تعاون ملازمین کے پروویڈینٹ فنڈ ای پی ایف کے تحت دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے پردھان منتری روزگار پروتساہن یوجنا  پی ایم آر پی وائی کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ آجرین کو  ترغیب دی جا سکے کہ وہ روزگار کے نئے موقعے پیدا کرے۔ اسکیم کے تحت حکومت ہند نئے ملازمین کو جن کی آمدنی 15 ہزار روپے تک ہے ای پی ایف او کے ذریعے تین سال کی مدت تک 12 فیصد تعاون دے رہی ہے۔

پی ایم سوندھی اسکیم کے تحت خوانچہ فروشوں کو ایک سال کی مدت کے لیے دس ہزار روپے تک کے کام کرنے کے بلاضمانت قرض کی سہولت دی گئی ہے۔  تاکہ وہ کووڈ کے بعد کی مدت میں اپنا کام کاج دوبارہ شروع کر سکے۔

پردھان منتری  مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی ) پر حکومت کی طرف سے عمل کیا جا رہا ہے  جس کا مقصد خود روزگاری کو آسان بنانا ہے۔ دس لاکھ روپے تک کہ بلاضمانت بغیر سود کے قرض بہت چھوٹے ، چھوٹے کام کاج کے لیے دیئے جا رہے ہیں ۔ یہ قرض افراد کو بھی دیئے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی کاروباری سرگرمیاں قائم کر سکے یا ان میں اضافہ کر سکے۔

 اس کے علاوہ روزگار کے موقعوں میں اضافہ کرنے کے لیے حکومت مختلف پروجیکٹوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔ جس میں کافی زیادہ سرمایہ لگایا گیا ہے ۔ یہ حوصلہ افزائی وزیراعظم کے روزگار کے موقعے پیدا کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم ایم جی نریگس ) پنڈت دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو – جی کے وائی)، دین دیال انتودیہ یوجنا  - نیشنل اربن لائیولی ہڈ مشن (ڈی اے وائی – این یو ایل ایم)  اور پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی ) جیسی اسکیموں پر سرکاری اخراجات کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

ان اقدامات کے ساتھ ساتھ میک ان انڈیا ، ڈیجیٹل انڈیا ، سووچھ بھارت مشن، اسمارٹ سٹی مشن ،  جلا دینے اور شہری کایاپلٹ کے لیے اٹل مشن ، سب کے لیے مکانات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنعتی راہداریوں جیسے حکومت کے اہم پروگرام کے تحت روزگار کے موقعے پیدا کیے جائیں گے۔

یہ معلومات لیبر اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

 

6704U –



(Release ID: 1737049) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Bengali , Punjabi