قبائیلی امور کی وزارت

این ای ایس ٹی ایس نے ای ایم آر ایس پرنسیپلس اور اساتذہ کے لئے نشٹھا اہلیت سازی کے پروگرام کےلئے این سی ای آر ٹی کے ساتھ اشتراک کیا: محترمہ رینوکا سنگھ سروتا

Posted On: 19 JUL 2021 5:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،19جولائی، 2021

 

قومی تعلیمی سوسائٹی برائے قبائلی طلبا(این ای ایس ٹی ایس)(اس وزارت کے ماتحت ایک خود مختار ادارہ)نے ای ایم آر ایس کے پرنسیپلس اور اساتذ ہ کےلئے ’’اسکول کے ہیڈس اور ٹیچرس کی قومی پہل‘ہولسٹک ایڈوانسمنٹ‘‘(این آئی ایس ایچ ٹی ایچ اے -نشٹھا)اہلیت سازی کے پروگرام کےلئے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹرینگ (این سی ای آر ٹی) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ای ایم آر ایس پرنسیپلس اور اساتذہ کےلئے نشٹھا اہلیت سازی کے پروگرام کے پہلے بیچ کا انعقاد 10مئی ،2021 سے 23جون ‘2021 تک (سمر ویکیشن کو بروئے کار لاتے ہوئے )منعقد کیا گیا۔ مربوط پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکا ہے۔ یہ ٹریننگ  ملاقات کے بعد ورچوئل انداز میں کی گئی تھی ، جس میں این سی ای آر ٹی فیکلٹی کے نیشنل ریسورس گروپ کے ممبروں کے براہ راست انٹرایکٹو سیشنز بھی شامل تھے اور اسی وقت نشٹھا  پورٹل کو تربیت پیکیج اپ لوڈ ، سرگرمیوں اور کوئز کے لئے بھی استعمال کیا گیا تھا۔ اساتذہ کی مربوط تربیت 18 ماڈیولز پر فراہم کی گئی تھی جو تعلیم کے مختلف پہلوؤں جیسے سیکھنے کے نتائج ، اسکول پر مبنی تشخیص ، پی او سی ایس او ایکٹ ، صنفی حساسیت ، صحت اور اسکولوں میں بہبود ، ریاضی کی تعلیم ، زبان ، سائنس ، اور سوشل سائنس وغیرہ۔ تربیتی طریقہ کار میں ہر ہفتے 5 ٹریننگ ماڈیولز کو نشٹھا  پورٹل کے ذریعے شرکاء کے ساتھ شیئر کرنا شامل ہے جس کے بعد شرکاء کے ساتھ آن لائن بات چیت ہوتی ہے۔ اس پروگرام میں ٹیکسٹ فارم ، سرگرمیاں ، کوئز ، پورٹ فولیو ایکٹیویٹی وغیرہ جیسے ٹریننگ ماڈیولز تھے۔ تربیتی پروگرام کے اثرات کا پتہ لگانے کے لئے پری  اور پوسٹ ٹریننگ سروے کا انتظام کیا گیا تھا۔ پروگرام کی آراء بہت حوصلہ افزا تھیں اور اساتذہ نے آنے والے سالوں میں ایسی مزید تربیتیں کرنے میں اپنی دلچسپی کا اشتراک کیا۔ پہلے بیچ میں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ ، اور ہماچل پردیش کی تین ریاستوں پر محیط 26ای ایم آر ایس کے 120اسکول پرنسپلز اور اساتذہ نے کامیابی کے ساتھ یہ پروگرام مکمل کیا۔ ریاستی حکمت عملی کی تفصیل اس طرح ہے:-

مدھیہ پردیش:37امیدوار۔

چھتیس گڑھ:54امیدوار۔

ہماچل پردیش:29امیدوار۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں  قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے دی ۔

 

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:6724

 



(Release ID: 1737047) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Punjabi