وزارت دفاع

دفاعی اصلاحات سے متعلق ماہرین کی کمیٹی کی تجاویز پر عمل

Posted On: 19 JUL 2021 3:12PM by PIB Delhi

 

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب کے سوما پرساد کے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ

مسلح افواج کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور دفاعی اخراجات میں دوبارہ توازن پیدا کرنے کی تجاویز فراہم کرنے کے لیے وزارت دفاع کے ذریعے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ڈی بی شیکتکر کی صدارت میں بنائی گئی ماہرین کی کمیٹی (سی او ای) نے دسمبر 2016 میں اپنی رپورٹ جمع کی تھی۔

وزارت دفاع نے کارروائی کے کلیدی نکات اور نفاذ کا روڈ میپ بنانے کے لیے اس رپورٹ پر عمل کرنا شروع کیا تھا۔ کمیٹی کے ذریعےتجویزہ کردہ اور نفاذ کے لیے  کیے گئے اقدامات میں شامل ہیں:

  • ریڈیو مانیٹرنگ کمپنیاں، کور ایئر سپورٹ سگنل ریجمنٹ، ایئر فارمیشن سگنل ریجمنٹ، کمپوزٹ سگنل ریجمنٹ کو شامل کرنے کے لیے سگنلوں کی زیادہ سے زیادہ تنصیب اور کور آپریٹنگ اور انجینئرنگ سگنل ریجمنٹ کا انضمام۔
  • فیلڈ آرمی میں بیس ورکشاپ، ایڈوانس بیس ورکشاپ اور اسٹیٹک / اسٹیشن ورکشاپ کو شامل کرنے کے لیے آرمی میں مرمت کی ترتیب کی از سر نو ساخت۔
  • انوینٹری کنٹرول میکانزم کو اسٹریم لائن کرنے کے علاوہ گاڑیوں کے ڈپو، اسلحہ ساز ڈپو اور مرکزی اسلحہ ساز ڈپو کو شامل کرنے کے لیے اسلحہ سازی کی ترتیب کو دوبارہ تعینات کرنا۔
  • سپلائی اور ٹرانسپورٹیشن کی ترتیب اور جانوروں کی نقل و حمل کی اکائیوں کا بہتر استعمال۔
  • پر امن مقامات پر ملٹری فارمز اور آرمی پوسٹل اسٹیبلشمنٹ کو بند کرنا۔
  • آرمی میں کلرک کا کام کرنے والے اسٹاف اور ڈرائیوروں کی تقرری کے معیاروں میں اضافہ کرنا۔
  • نیشنل کیڈٹ کور کی کارکردگی کو بہتر بنانا۔

ماہرین کی کمیٹی کی مخصوص تجاویز کے نفاذ میں ملٹری اور سویلیں دونوں کو ملاکر، تقریباً 57000 عہدوں کی دوبارہ تعیناتی/دوبارہ ساخت/اصلاحات شامل ہیں۔

مکمل تفصیلات پبلک ڈومین میں اس لیے پیش نہیں کی گئیں کیوں کہ ان میں مسلح افواج کے آپریشنل پہلو شامل ہیں، جن کا انکشاف قومی سلامتی کے مفاد میں نہیں ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6697



(Release ID: 1736956) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Punjabi