بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

سی جی ایس کے تحت ایم ایس ایم ا یز صنعتوں کو قرض

Posted On: 19 JUL 2021 4:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  19 جولائی 2021،          بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب نارائن رانے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ تجارتی سرگرمی سمیت مینوفیکچرنگ یا خدمات میں مصروف تمام نئی اور موجودہ بہت چھوٹی اور  چھوٹی صنعتیں  بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے قرض گارنٹی فنڈ ٹرسٹ (سی جی ٹی ایم ایس ای)کےذریعہ نافذ کردہ قرض گارنٹی اسکیم (سی جی ایس) کےتحت فائدہ حاصل کرنے کے لئے اہل ہیں۔ کسی بھی اہل تجویز کو نا منظور نہیں کیا جائےگا۔  سی جی ٹی ایم ایس ای نے 30 جون 2021 تک مجموعی طور پر 272007 کروڑ روپئے کی رقم کے لئے 5386739 گارنٹیوں کومنظور کیا ہے۔ مالی سال 22-2021میں پہلی تماہی کےدوران سی جی ٹی ایم ایس ای نے اطلاع دی ہے کہ مالی سال 22-2021کی پہلی تماہی کے دوران بینکوں اور این بی ایف سی کے معاملے میں  بتدریج 6693 کروڑ اور 6603 کروڑ روپئے کی گارنٹی منظور کی گئی ہے جب کہ مالی سال 21-2020 کی پہلی تماہی کے دوران  بتدریج 6041 کروڑ اور 2934 کروڑ روپئے کی گارنٹی منظور کی گئی تھی۔

سی جی ٹی ایم ایس ای نےمالی سال 21-2020 کےدوران تلنگانہ ریاست کے لئے 1408 کروڑ روپئے کی رقم کے لئے 22021 گارنٹی کی درخواستوں کومنظور کیا ہے۔

حکومت ہند نے ایم ایس ایم ای شعبے سمیت بھارتی معیشت کی مدد کے لئے ایک راحت کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکیج میں کووڈ سے متاثرہ شعبوں کے لئے 1.1لاکھ کروڑ روپئے کی قرض گارنٹی اسکیم، ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم  کے لئےاضافی  1.5 لاکھ کروڑ روپئے، مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشنز کے ذریعہ تقریباً 25 لاکھ چھوٹے قرضداروں کو قرض کی سہولت فراہم کرانے کے لئے قرض گارنٹی اسکیم بھی  شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-6720

                          


(Release ID: 1736950) Visitor Counter : 207


Read this release in: English , Marathi