سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
تعمیر کی جانے والی ایکسپریس وے کی موجودہ حالت
Posted On:
19 JUL 2021 3:57PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ
سردست 2507 کلومیٹر لمبائی والی 7 ایکسپریس وے کے نفاذ کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ 2507 کلومیٹر میں سے، 440 کلومیٹر کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ وزارت نے کووڈ وبائی مرض کے سبب راحت مہیا کرتے ہوئے 03.06.2020 کو تفصیلی گائیڈ لائنس جاری کی ہے۔ تاخیر کی بھرپائی کرنے اور مالی حالات میں آسانی فراہم کرنے کے لیےٹھیکہ داروں/مراعات فراہم کنندگان/ کنسلٹینٹ کو دی گئی راحت کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- پہلے سے مکمل کیے جا چکے کام کے تناسب میں برقراری کی رقم کو جاری کرنا
- پیشہ ورانہ بنیادوں پر کارکردگی کی گارنٹی کی رہائی
- iii. ٹھیکہ داروں/مراعات فراہم کنندگان/کنسلٹینٹ کے لیے مقرر کی گئی تاریخ میں توسیع
- iv. ماہانہ ادائیگی فراہم کرنے کے لیے شیڈول- ایچ میں چھوٹ
- منظور شدہ ذیلی ٹھیکہ داروں کو براہ راست ادائیگی
- vi. کارکردگی کی سیکورٹی جمع کرانے میں ہوئی تاخیر کے لیے جرمانہ کی معافی
- بولی لگانے کی دستاویز میں بولی کی سیکورٹی جمع کرانے کے التزامات کو آسان بنا دیا گیا ہے۔
یہ تمام راحتی اقدامات 31 دسمبر، 2020 تک دستیاب تھے، سوائے شیڈول- ایچ (اوپر کے نمبر 4 میں) کے جسے بڑھا کر 30 جون، 2021 کر دیا گیا تھا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:6698
(Release ID: 1736937)
Visitor Counter : 139