سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹکنالوجسٹس اورسائنسداں مودی کے نئے ہندوستان کے معمار : مرکزی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ
ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے سینٹرل الیکٹرونکس لمیٹڈ (سی ای ایل ) کادورہ کیا
Posted On:
17 JUL 2021 8:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17؍جولائی:
- دہلی میٹروریل کاپوریشن (ڈی ایم آرسی ) کے ساتھ ٹوٹی ہوئی پٹری کاپتہ لگانے والے نظام بروکن ریل ڈیٹیکشن سسٹم (بی آرڈی سی ) کی علاقائی جانچ اطمینان بخش ۔
- ہوائی اڈوں کے لئے خودکارموسم نگرانی نظام کی تشکیل کا کام حتمی مرحلے میں ہے ۔
مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) سائنس اورٹکنالوجی ؛وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) ارضی سائنس ؛وزیرمملکت برائے وزیراعظم کے دفتر، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن کی وزارت ، اٹیمی توانائی اور خلائی محکمہ ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاہے کہ ٹکنالوجسٹ اور سائنسداں وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کے خوابوں کے نئے ہندوستان کے حقیقی معمارہیں ۔ ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے آج اترپردیش کے غازی آباد میں سائنس وٹکنالوجی اور صنعتی تحقیق کے محکمے (ڈی ایس آئی آر) کے تحت سینٹرل الیکٹرانک لمیٹڈ (سی ای ایل ) کے سائنس دانوں اور دفترکے اراکین سے خطاب کیا۔
سی ای ایل کو ملک میں الیکٹرانکس کی تحقیق اور ترقی کے لئے خصوصی ادارہ بتاتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ اس انٹرپرائزنے 1977میں ہندوستان میں اس وقت کی پہلی ملکی طورسے شمسی سیل کوفروغ دینے میں کامیابی حاصل کی تھی ، جب شاید ہی کسی نے شمسی توانائی کے بارے میں سناہو ۔ انھوں نے کہاکہ مسلح دستوں اور ہندوستانی ریلوے کو مختلف الیکٹرانکس کل پرزوں اور آلات کی سپلائی کرنے میں مرکزی الیکٹرانک کارپوریشن –سی ای ایل کا تعاون حقیقت میں قابل ستائش ہے ۔
وزیرموصوف نے اس ادارے میں کئے جارہے غیرمسابقتی کاموں کے دیگر میدانوں میں تجربات اور ایپلی کیشن کے بارے میں بیداری پھیلانے کی ضرورت کے ساتھ ہی اپنے کاموں میں سرکاری اور نجی شعبوں میں صنعت ، اسٹارٹ اپ اورمتعلقہ ایجنسیوں سمیت اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کرنے پرزوردیا۔
ڈاکٹرجتیندرسنگھ کے سامنے ایک مختصر پیش کش کے دوران ، سی ای ایل کے سی ایم ڈی ، چیتن پرکاش جین نے بتایاکہ سی ای ایل کے ذریعہ تیارکردہ انوکھے ٹوٹی ریل پٹری کاپتہ لگانے کے نظام (بروکن ریل ڈیٹیکشن سسٹم –بی آرڈی سی ) کا دہلی میٹروریل کارپوریشن ( ڈی ایم آرسی ) کے ساتھ علاقائی تجربہ چل رہاہے اوراس کانتیجہ اطمینان بخش ہے ۔ اس نظام میں گہری دلچسپی دکھاتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ ایک بار پوری طرح سے شروع ہوجانے کے بعد اس نظام کو ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ بھی اپنایاجاسکتاہے ۔
جناب جین نے وزیرموصوف کو بتایاکہ سی ای ایل کے پاس 1057کروڑروپے کے کام کے آرڈرہیں اورہوائی اڈوں کے ذریعہ استعمال کئے جانے والے خودکارموسم مشاہدہ (نگرانی )نظام کی تشکیل اپنی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے ۔ وزیرموصوف کوبتایاگیاکہ ایودھیامیں رام جنم بھومی مندرکے دروازوں میں سے ایک دروازہ اور نواحی علاقوں کے لئے آرٹیفیشل انٹلی جنس –اے آئی پرمبنی حفاظتی اور نگرانی نظام کے بنانے کا کام بھی پوراہونے والاہے ۔
سائنس وٹکنالوجی کے مرکزی وزیرکے طورپر عہدے کاچارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے سی ای ایل کا اپنا پہلادورے پر، ڈیجیٹل بھارت (انڈیا) کے ایک حصے کے طورپرسی ای ایل کے ای-دفترنظام کا افتتاح کیا۔ وزیرموصوف نے سی ای ایل کے احاطے میں مائیکروویو الیکٹرانکس ڈویژن ، لیزرفینس نگرانی اسٹیشن ، موسم نگرانی نظام اور شمسی فوٹووولٹک اکائی جیسی مختلف پیداواری اکائیوں اور نگرانی مراکز کادورہ کیا۔
1974میں قائم ہوئے سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ کو (سی ای ایل ) کااہم کام ملک کے قومی لیباریٹریز اور ریسرچ اورڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹس کے ذریعہ تیارکردہ ملکی ٹکنالوجی کا پیشہ ورانہ طورپراستعمال کرناہے ۔
****************
)19.07.2021 (ش ح ۔ش ت۔ع آ
U-6685
(Release ID: 1736759)
Visitor Counter : 213