سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہندوستان عالمی سائنٹفک لیڈر کی حیثیت اختیار کرنے کی راہ پرگامزن


وزیر موصوف نے نوجوان سائنسدانوں کی کووڈ -19 کا چیلنج قبول کرنے کیلئے تعریف کی

Posted On: 15 JUL 2021 8:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19  جولائی 2021

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی ،وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے عرضیاتی سائنس ،وزیر مملکت پی ایم او ،عملے،عوامی شکایات،پنشنس ،ایٹمی توانائی اور خلاء ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان سائنسی میدان میں دنیا کی قیادت کرنے کی راہ پر پڑ چکا ہےاور ہمارے سائنٹفک انسانی وسائل کا معیار دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے معیار سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔وزیر موصوف آج ’’ٹرانسلینشنل ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ ‘‘(ٹی ایچ ایس ٹی آئی)کے 12 ویں یوم تاسیس کی تقریر کو خطاب کررہے تھے ۔یہ ادارہ این سی آر بایوٹیک سائنس کلسٹر،فریدآباد کا ایک اعلیٰ درجے کا ادارہ ہے۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے بہت سی باوقار نئے سائنسی  اداروں کا افتتاح بھی کیا، جس میں ہندوستان کا اپنے قسم کا پہلا فیریٹ ادارہ  بھی شامل ہے ۔فیریٹ نام کے اس ادارے کا کام چوچنکہ ویکسین کے متعلق تحقیقات اور اس کی تیاری ہے ،اس لئے یہ جلد ہی پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بننے جارہا ہے ،خاص طور پر موجودہ کووڈ-19 کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال میں ۔انہوں نے ملک کے ان نوجوان سائنسدانوں کی بھی تعریف کی ،جنہوں نے اس عالمی وبا کے ذریعہ پیش کردہ چیلنج کو قبول کیااور راتوں رات اپنے آپ کو اس کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے قدرتی سائنسی مزاج اور تمام سائنٹفک سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ان کی ذاتی دلچسپی اور گرم جوشی کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سائنس اور ٹیکنالوجی کو خاص طور پر ترقی دی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی سائنس کے میدان میں مہارت آتم نربھر بھارت کے تعمیر کرنے میں ایک بہت عظیم کردار ادا کرنے جارہی ہے ۔

وزیر موصوف نے اس ادارے کی انقلابی نوعیت کی حصولیابیوں کی تعریف کی اور بتایا کہ اس ادارے نے کووڈ-19 کی وبا کی پیدا کردہ مشکلات کے باوجود بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔ تاہم ،اسی کے ساتھ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کی طرف توجہ بھی دلائی کہ دوسروں سے الگ تھلگ رہ کر چلنے کا دور اب گزر چکا ہے۔انہوں نے یہ بیان دیتے ہوئے کہ خلائی ٹیکنالوجی کے معاملے میں ہندوستان اس وقت صف اول کے ممالک میں اپنا مقام بنائے ہوئے ہےاور یہ بھی حقیقت ہے کہ آج ناسا بھی اسرو کی حاصل کردہ تفصیلات کو خریدتا ہے ،کہا کہ یہ سب ہمارے سائنسی پیشرفت کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے ۔

اپنے کلیدی خطبے میں ،حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے محکمہ کی سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ نے ٹرانسلیشنل ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ میں دستیاب جدید ترین تحقیق اور ترقی کی سہولیات کا بھی ذکر کیا۔تشخیصی اور دوا سازی کی سہولت ،اینٹی وائرس اسکریننگ پروگراموں اور انسٹی ٹیوٹ کے دیگر سر دست جاری تحقیقی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو قومی اہمیت حاصل ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایچ ایس ٹی آئی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر پرمود گرگ نے بتایا کہ 12 برس کے مختصر سے عرصہ کے دوران اس ادارے نے بہت سے شعبوں میں قابل لحاظ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ اس ادارے کی توجہ کا خاص مرکز چار اہم طبی تحقیقی پروگرام ہے ۔

اس سے قبل مرکزی وزیر جناب ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسی عمارت کے احاطے میں نو تعمیر شدہ ایم کے بھان آڈیٹوریم کا افتتاح بھی کیا۔اس سب کے علاوہ،انہوں نے امیونو لوجی کورلیب ،بی ایس ایل تھری لیب ،آفس آف کنکٹوٹی  ،فیریٹ فیسلٹی ،بایو رپوزٹری اور اسمال اینیمل سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔ڈاکٹر جتیند ر سنگھ نے بہترین نوجوان سائنسدانوں کو مختلف زمروں میں انعامات سے بھی نوازا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XDQZ.jpg

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ جمعرات کو ’ٹرانسلیشنل  ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ‘(ٹی ایچ ایس ٹی آئی) کے 12 ویں یوم تاسیس پر  این سی آر بایو ٹیک سائنس کلسٹر فرید آباد میں خطاب کرتے ہوئے۔

 

 

( ش ح۔ س ب۔م ش)

U. No.6684

 


(Release ID: 1736715) Visitor Counter : 250


Read this release in: English , Hindi , Punjabi