صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری اپڈیٹ


ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 42.15 کروڑ سے زائد ویکسین کی خوراکیں فراہم کرائی گئیں

ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس 2.60 کروڑ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لوگوں کو دینے کیلئے اب بھی دستیاب

Posted On: 19 JUL 2021 10:17AM by PIB Delhi

نئی دہلی،19  جولائی 2021

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز تر کرنے اور اس کے دائرے کو وسعت دینے کیلئے عہد بستہ ہے۔تمام لوگوں کیلئے کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری مہم کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 کو شروع ہوا تھا۔ٹیکہ کاری مہم کو مزید تقویت بخشنے کیلئے ریاستو ں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکوں کی زیادہ اور قبل از وقت فراہمی کی گئی تاکہ وہ بہتر منصوبہ بندی کرسکیں اور ویکسین کی فراہمی کے سلسلے کو متوازن بناسکیں۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصہ کے طور پر،حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ کی ویکسین مفت فراہم کرکے ان کی مدد کررہی ہے۔تمام لوگوں کیلئے کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے کے تحت ،ملک میں ویکسین تیارکرنے والی کمپنیوں سے خریدی ہوئی ویکسین کا 75 فیصد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ،مرکزی حکومت مفت مہیا کرائے گی۔

          .

ویکسین کی خوراکیں

(19 جولائی  2021 کو)

 

سپلائیڈ

 

42,15,43,730

کھپت

 

39,55,31,378

 

اسٹاک میں موجود

 

 

2,60,12,352

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تمام ذرائع سے ،42.15 کروڑ سے زیادہ (421543730)ویکسین کی خوراکیں مہیا کرائی گئی ہیں۔ 

اس میں سے مجموعی طور پر 395531378 خوراکیں استعمال میں آئیں ،جن میں ضائع ہونے والی بھی شامل ہیں ۔(آج صبح 8 بجے تک موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق)۔

ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس 2.60 کروڑ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لوگوں کو دینے کیلئے اب بھی دستیاب ہیں۔

 

 

 

( ش ح۔س ب۔م ش)

U. No.6678

 



(Release ID: 1736671) Visitor Counter : 143