PIB Headquarters

کووڈ-19 پر پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 17 JUL 2021 7:10PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

 

  • ملک گیر ٹیکہ کاری کے تحت 40 کروڑ سے زیادہ ویکسین کے ڈوز لگائے گئے
  • اب تک ملک بھر میں صحت یاب ہونے والوں کی کل تعد 30227792
  • صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.31 فیصد ہوئی
  • گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43916 مریض صحت یاب ہوئے
  • بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 38079 نئے معاملے سامنے آئے
  • بھارت میں فعال معاملوں کی موجودہ تعداد 424025
  • فعال معاملے کل معاملوں کا 1.36 فیصد
  • مثبت معاملوں کی ہفتہ واری شرح اب بھی 5 فیصد سے نیچے، یعنی 2.10 فیصد
  • یومیہ مثبت معاملوں کی شرح 1.91 فیصد، جو کہ گزشتہ 26 دنوں سے مسلسل 3 فیصد سے نیچے ہے
  • ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے – 44.20 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں (کل)

Image

Image

Image

 

کووڈ-19 اپ ڈیٹ

  • بھارت میں مجموعی طور پر کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی کوریج 40 کروڑ کے پار
  • صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.31 فیصد ہوئی
  • گزشتہ 24 گھنٹے میں 38079 یومیہ نئے معاملے سامنے آئے
  • بھارت میں فی الحال فعال معاملوں کی شرح کل معاملوں کا 1.36 فیصد ہے
  • یومیہ مثبت معاملوں کی شرح (1.91 فیصد) گزشتہ 26 دنوں سے مسلسل 3 فیصد سے نیچے ہے

 

بھارت میں آج دوپہر تک کووڈ-19 ٹیکہ کاری کوریج 40 کروڑ کے نشان کو پار کر گئی۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو، آج صبح 7 بجے تک ملی عارضی رپورٹ کے مطابق، 5009914 سیشن کے ذریعے ویکسین کی 399695879 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ٹیکہ کی 4212557 خوراک گزشتہ 24 گھنٹے میں دی گئی ہے۔ ان میں شامل ہیں:

حفظان صحت کے کارکنان

پہلی خوراک

1,02,66,074

دوسری خوراک

75,14,892

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,77,79,913

دوسری خوراک

1,02,62,953

44-18 سال کی عمر کے لوگ

پہلی خوراک

12,18,20,703

دوسری خوراک

46,11,997

59-45 سال کی عمر کے لوگ

پہلی خوراک

9,69,30,030

دوسری خوراک

2,79,89,513

60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ

پہلی خوراک

7,18,68,506

دوسری خوراک

3,06,51,298

میزان

39,96,95,879

 

تمام افراد کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے نئے مرحلہ کا آغاز 21 جون، 2021 کو ہوا تھا۔ مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کے دائرہ کو وسیع کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔

اس عالمی وبائی مرض کے آغاز کے بعد جو لوگ اس سے متاثر ہوئے، ان میں سے 30227792 لوگ پہلے ہی کووڈ-19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 43916 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے صحت یابی کی مجموعی شرح 97.13 فیصد ہے، جس میں مستحکم اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C2N9.jpg

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران38079 یومیہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ 20 دنوں سے مسلسل 50000 سے کم یومیہ نئے معاملے درج کیے جا رہے ہیں۔ یہ مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مستحکم اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KLP0.jpg

بھارت میں فعال معاملوں کی موجودہ تعداد 424025 ہے اور فعال معاملے اب ملک کے کل مثبت معاملوں کا 1.36 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003A1A1.jpg

ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کی وجہ سے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1998715 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر، بھارت میں اب تک 44.20 کرو (442021954) لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ایک طرف جہاں ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے، وہیں مثبت معاملوں کی ہفتہ واری تعداد میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ مثبت معاملوں کی ہفتہ واری شرح 2.10 فیصد ہے جب کہ یومیہ مثبت معاملوں کی شرح آج 1.91 فیصد ہے۔ یومیہ مثبت معاملوں کی شرح گزشتہ 26 دنوں سے مسلسل 3 فیصد سے نیچے بنی ہوئی ہے، اور اب لگاتار 40 دنوں سے 5 فیصد سے نیچے ہے۔

تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1736354

 

کووڈ-19 ٹیکہ کاری پر اپ ڈیٹ

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 41.69 کروڑ سے زیادہ ویکسین فراہم کی گئی ہے

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس ابھی 2.74 کروڑ سے زیادہ ٹیکے موجود ہیں جن کا استعمال نہیں کیا گیا ہے

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کےحصہ کے طور پر، حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ویکسین فراہم کرتی رہی ہے۔ سبھی کے لیے کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلہ کے تحت، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین تیار کرنے والوں سے 75 فیصد ویکسین خرید کر انہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو (مفت) سپلائی کرے گی۔

ویکسین کی خوراک

(17 جولائی 2021 تک)

 

فراہم کردہ

 

41,69,24,550

 

پائپ لائن میں

 

18,16,140

 

تصرف

 

38,94,87,442

 

دستیاب بیلنس

 

 

2,74,37,108

 

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ابھی تک، تمام ذرائع سے ویکسین کی 41.69 کروڑ (416924550) خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں اور مزید 1816140 خوراکیں پائپ لائن میں ہیں۔

ان میں سے،(آج صبح 8 بجے تک دستیاب ڈیٹا کے مطابق) خوراکوں کی بربادی سمیت کل کھپت کی تعداد 389487442 ہے۔

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس ابھی 2.74 کروڑ سے زیادہ (27437108)ٹیکے موجود ہیں جن کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1736358

 

کووڈ-19: افواہ اور حقائق

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت نے کووڈ-19 کے تمام پازیٹو مریضوں کے لیے تپ دق (ٹی بی) کی اسکریننگ اور ٹی بی والے تمام مریضوں کی کووڈ-19 اسکریننگ کرنے کی تجویز پیش کی ہے

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے ذریعے متعدد ایڈوائزری اور رہنمائی جاری کرکے ٹی بی- کووڈ اور ٹی بی-آئی ایل آئی/ایس اے آر آئی کی دو جہتی اسکریننگ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے

کووڈ-19 سے ٹی بی کے معاملوں میں اضافہ کے زیادہ ثبوت موجود نہیں

میڈیا میں اس قسم کی کچھ رپورٹیں آئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں کووڈ-19 سے متاثر ہونے والے مریضوں میں اچانک تپ دق (ٹی بی) کے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے ڈاکٹر پریشان ہیں جنہیں روزانہ ایسے تقریباً درجن بھر معاملے موصول ہو رہے ہیں۔

یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت نے کووڈ-19 کے تمام پازیٹو مریضوں کے لیے تپ دق (ٹی بی) کی اسکریننگ اور ٹی بی کے تمام مریضوں کے لیے کووڈ-19 کی اسکریننگ کی تجویز پیش کی ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اگست 2021 تک ، مشترکہ طور پر ایسی کوششیں کریں تاکہ ٹی بی اور کووڈ-19 کے معاملوں کی بہتر طریقے سے نگرانی کی جا سکے اور ایسے معاملوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

اس کے علاوہ،صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے ذریعے متعدد ایڈوائزری اور رہنمائی جاری کرکے ٹی بی- کووڈ اور ٹی بی-آئی ایل آئی/ایس اے آر ای کی دو جہتی اسکریننگ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ ریاستیں /مرکز کے زیر انتظام علاقے اسے نافذ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1736417

اہم ٹویٹس

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6660



(Release ID: 1736505) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Marathi