جل شکتی وزارت

اتراکھنڈ میں 6 آلودہ ندیوں کی بحالی کے لیے نئے منصوبوں کی منظوری

Posted On: 16 JUL 2021 7:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 16  جولائی     قومی مشن برائے صاف گنگا (این ایم سی جی) کے ڈائریکٹر جنرل ، جناب راجیو رنجن مشرانے آج این ایم سی جی کی 36 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور اتراکھنڈ میں6 آلودہ ندیوں کی بحالی کے لئے نئے منصوبوں کو منظوری دی ۔ ان ندیوں کے  آلودہ حصوں کے لئے اتراکھنڈکی ریاستی مشن  کے تجاویز کا این ایم سی جی کے ذریعہ جائزہ لیا گیا اور اسے حتمی شکل دی گئی اور ان منصوبوں پر غور و خوض کے لیے آج الیکشن کمیشن کو تجویز بھی ارسال کیا گیا۔ منظور شدہ منصوبوں کے تحت "انٹرسیپشن اینڈ ڈائیورژن (I&D) اور 6ایس ٹی پی کا کام شامل ہے۔ آلودہ  ہوچکی بھیلا ، ڈھیلا ، کچھا ، کوسی ، نندھور ، پِلاکھڑ اور کاشی پور کی ندیوں کو از سرنو بحال کیا جائے گا۔ سیویج (آئی اینڈ ڈی) منصوبہ (ڈھیلا ندی) مرحلہ – 1 کے تحت اترا کھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں نمامی گنگا پروگرام کے تحت ندامی گنگا پروگرام کے تحت  199.36 کروڑ رپئے کی لاگت والے کل 17 نالوں میں بہنے والے پانی کو روک کر 6 ایس ٹی پی کی جانب منتقل کیا جائے گا۔ ان ایس ٹی پی کی کل 30.30 ایم ایل ڈی ٹریٹمنٹ کی صلاحیت ہے۔

اس منصوبے کے تحت کماؤں خطے میں چھ آلودہ ندیوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ باقی 3 آلودہ حصوں میں سے گنگا منصوبہ کے تحت ہری دوار کے جگجیت پور میں واقع حصوں کی صفائی  پہلے ہی شروع کر دی گئی ہے اور بقیہ  دو پر  نمامی گنگا منصوبہ کے تحت کام پہلے سے ہی چل رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے ساتھ ، ریاست اتراکھنڈ کی ندیوں کے تمام آلودہ حصوں کی آلودگی ختم کرنے والے منصوبوں کے تحت کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کی ایک اہم اور ترقی پسند خصوصیت یہ ہے کہ ان تمام ایس ٹی پی میں کچرے کے انتظام کے جامع انتظامات اور ٹریٹمنٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آلودہ حصوں کے لیے ریاستوں کے ایکشن پلان کی پیشرفت کا مرکزی مانیٹرنگ کمیٹی جائزہ لے رہی ہے۔ مرکزی وزیربرائے جل شکی جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے بھی حال ہی میں ان منصوبوں کی پیش رفت  کا جائزہ لیا اور ریاستی حکومت کے وزیر بھی اس جائزے میں شریک ہوئے۔

منظور شدہ منصوبوں کی دریا کے مطابق تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

سلسلہ وار نمبر

ندی کا نام

آئی اینڈ ڈی کے تحت نالوں کا ٹریٹمنٹ

ایس ٹی پی کی تعداد (مقام)

صلاحیت (ایم ایل ڈی)

شامل علاقے

1

بھیلا

2

2 (جشپور، ہیم پور اسماعیل)

3.00

کاشی پور سے راج پور ٹانڈا

2

ڈھیلا

4

3 (کاشی پور، بیلی جوڑی، گلریا)

10.80

کاشی پور سے گڑھوال ٹھاکر دوار

3

کچھا (گولا)

6

1 (کچھا شہر )

3.00

کچھا کے ساتھ

4

کوسی

3

1 (مکند پور)

0.50

سلطان پور سے پتی کلن

5

نندھور

1

1 (ستار گنج)

3.00

ستار گنج کے ساتھ

6

پلاکھر

1

1 (باج پور)

10.00

باج پور کا ڈاؤن اسٹریم

مجموعی

17

09

30.30

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نمای گنگا پروگرام کے تحت گنگا کنارے آلودگی کے خاتمے کے لئے ریاست اتراکھنڈ میں گاؤں کے قصبوں کے سیوریج منصوبے پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں اور مشن آلودہ حصوں پر ترجیحات  کے ساتھ گنگا کی معاون ندیوں کی بحالی پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_9943H4KI.jpeg

ملک میں دریاؤں کے آلودہ حصوں کی نشاندہی کرنے والی سی پی سی بی کی رپورٹ کے مطابق ، اتراکھنڈ ریاست میں مجموعی طور پر 9 آلودہ حصے تھے، ان میں سے 6 حصے ضلع ادھم سنگھ نگر میں مختلف  معاون ندیوں یا بھیلا، ڈھیلا، کیچھا جیسی چھوٹی ندیوں پر تھے ۔ نندھور، پلنکھا اور کوسی نیز دو حصے ریسپنا – بندل اور سسوا پر تھے، جنہیں آئی اینڈ ڈی ریسپنا پروجیکٹ میں شامل کیا جا رہا ہے ، جو نمامی گنگاپروگرام کا حصہ ہے۔ جبکہ 01 حصہ ڈاؤن اسٹریم جگجیت پور ندی گنگا پر تھا جو پہلے سے ہی جگجیت پور ایس ٹی پی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

اجلاس کے دوران این سی جی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) پروجیکٹ جناب اشوک کمار سنگھ ، ای ڈی (فنانس) جناب روزی اگروال، ای ڈی (ٹیکنیکل) جناب ڈی پی متھوریا اور صاف گنگا مشن کے ریاستی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب اودے راج سنگھ بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 

U-6650

 



(Release ID: 1736475) Visitor Counter : 234


Read this release in: English , Hindi