یو پی ایس سی
کمبائنڈ ڈیفنس سروسزامتحان(II) ،2020 - حتمی نتائج کا اعلان
Posted On:
16 JUL 2021 5:41PM by PIB Delhi
مندرجہ ذیل فہرست میرٹ میں ان(129 (71 + 49 + 09 امیدواروں کی ہے ، جنہوں نے یونین پبلک سروسز کمیشن کے ذریعہ نومبر 2020منعقد کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان (II)،2020 اور وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ کے ذریعہ لئے گئے ایس ایس بی انٹرویوز کے نتائج کی بنیاد پر بھارتی ملٹری اکیڈمی ، دہرہ دون کے 151 (ڈی ای ) کورس، بھارتی نیول اکیڈمی ، ایزیمالا، کیرالہ اور ایئرفورس اکیڈمی ،حیدرآباد (پری -فلائنگ)ٹریننگ کورس یعنی نمبر 210 ایف (پی)کورس میں داخلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔مختلف کورسز کی تین فہرست میں کچھ کامن امیدوار بھی ہیں۔
بھارتی ملٹری اکیڈمی کے لئے حکومت کے ذریعہ مطلع کی گئی اسامیوں کی تعداد 100 [ جن میں این.سی .سی ’سی‘ سرٹیفکیٹس (آرمی ونگ)یافتہ کے لئے محفوظ 13اسامیاں شامل ہیں]، بھارتی نیول اکیڈمی ، ایزیمالا، کیرالہ، ایکزکٹیو [جنرل سروس] کے لئے 26 [جن میں این .سی . سی ’سی‘ سرٹیفکیٹ یافتہ (نیول ونگ) کے لئے محفوظ 6 اسامیاں شامل ہیں]، اور ایئر فورس اکیڈمی حیدرآباد کے لئے 32 [جن میں این سی سی خصوصی داخلے کے توسط سے این.سی.سی ’سی‘ سرٹیفکیٹ یافتہ (ایئر ونگ) کے لئے محفوظ 03 اسامیاں شامل ہیں] ہیں۔
کمیشن نے بھارتی ملٹری اکیڈمی ، بھارتی نیول اکیڈمی اور ایئرفورس اکیڈمی میں داخلے کے لئے بالترتیب 2702، 1246 اور 0607 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کوالیفائی ہونے کی سفارش کی تھی۔ حتمی طور پر کوالیفائی ہونے والے امیدواروں وہ ہیں ، جو آرمی ہیڈکوارٹر کے ذریعہ منعقد ایس ایس بی ٹسٹ کی بنیاد پر کوالیفائی ہوئے ہیں۔ ان فہرستوں کو تیار کرتے وقت میڈیکل امتحان کے نتائج کو ذہن میں نہیں رکھا گیا ہے۔ آرمی ہیڈکوارٹر کے ذریعہ ان امیدواروں کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی اہلیت کی ابھی جانچ کی جارہی ہے۔ اس لئے ، اسی وجہ سے ان سبھی امیدواروں کی امیدواری پروسیس میں ہے۔ امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی تاریخی پیدائش/ تعلیمی اہلیت وغیرہ کے بارے میں اپنے دعوے کی حمایت میں اپنے سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی کے ساتھ ان کی اٹیسٹیڈ فوٹو کاپی ، اپنے پہلے متبادل کے مطابق آرمی ہیڈکوارٹر / نیول ہیڈکوارٹر/ ایئرفورس ہیڈکوارٹر کو بھیج دیں۔
پتہ میں کسی تبدیلی کی صورت میں ، امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اس کی اطلاع فوراً آرمی ہیڈکوارٹر/ نیول ہیڈکوارٹر/ ایئر فورس ہیڈکوارٹر کو بھیج دیں۔
یہ نتائج ، یونین پبلک سروسز کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in. پر بھی دستیاب ہوں گے۔ تاہم ، امیدواروں کے مارکس ، آفیسرٹریننگ اکیڈمی ( او ٹی اے ) کے لئے کمبائینڈ ڈیفنس سروسز امتحان (II)، 2020 کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد ، کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔
کسی اضافی اطلاع کے لئے امیدوار ، یونین پبلک سروس کمیشن کے دفتر گیٹ ’سی‘ کے نزدیک واقع فیسلیئشن کاونٹر پر کسی بھی کام کے دنوں میں 10:00 بجے سے 17:00 بجے کے درمیان ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر011-23385271/011-23381125/011-23098543 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
نتائج کےلئےیہاں کلک کریں
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
(U:6636)
(Release ID: 1736333)
Visitor Counter : 183