وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے او ایف بی کارپوریٹائزیشن سے متعلق امور پر ڈیفنس سویلین امپلائیز فیڈریشن کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 16 JUL 2021 6:55PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے آرڈنینس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) کے کارپوریٹائزیشن سے متعلق امور پر 16 جولائی، 2021 کو نئی دہلی میں تین منظور شدہ ڈیفنس سویلین امپلائیز فیڈریشن یعنی آل انڈیا ڈیفنس امپلائیز فیڈریشن، انڈین نیشنل ڈیفنس ورکرز فیڈریشن اور بھارتیہ پرتی رکشا مزدور سنگھ کے ساتھ بات چیت کی۔ میٹنگ بہت ہی دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں او ایف بی کارپوریٹائزیشن پر ان فیڈریشن نے جن تشویشوں کا اظہار کیا اسے وزیر دفاع نے پورے تحمل سے سنا۔

فیڈریشن نے خاص طور پر او ایف بی کی کارکردگی میں بہتری میں کے لیے آخری موقع دیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کچھ اور سالوں کے لیے موجودہ سیٹ اپ کو جاری رکھنے، ضروری دفاعی خدمات آڈریننس 2021 کو قانون میں تبدیل نہیں کیے جانے اور کارپوریٹائزیشن کے بعد او ایف بی ملازمین کی سروس سے متعلق شرائط کی حفاظت کرنے اور نئے کارپوریٹ اداروں کے لیے کام کے بوجھ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

جناب راج کمار، سکریٹری (دفاعی پیداوار) نے واضح کیا کہ نئے کارپوریٹ ادارے 100 فیصد سرکاری ملکیت والے ہوں گے اور مشورہ دیا کہ مخصوص مسائل کی شناخت کرنے کے لیے ملازمین کے نمائندوں کے ساتھ آگے کی بات چیت محکمہ کے ساتھ جاری رہنی چاہیے، جنہیں وزراء کے با اختیار گروپ کے سامنے وقوتاً فوقتاً لایا جا سکتا ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے بھروسہ دلایا کہ او ایف بی کارپوریٹائزیشن کے فیصلہ کو نافذ کرتے وقت ملازمین کے مفاد کی حفاظت کی جائے گی۔ انہوں نے فیڈریشن سے محکمہ کے ساتھ گفتگو جاری رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ ان کی صدارت میں فیڈریشن کے ذریعے بتائے گئے موضوعات پر وزراء کے با اختیار گروپ کے ذریعے ہمدردانہ نظریہ کے ساتھ غور کیا جائے گا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6638

 



(Release ID: 1736332) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi