وزارت دفاع

آئی این ایس تبر فرانس کے پورٹ آف بریسٹ میں

Posted On: 16 JUL 2021 5:29PM by PIB Delhi

موجودہ وقت میں بیرونی ممالک میں جاری تعیناتی کے تحت آئی این ایس تبر مورخہ  12 جولائی 2021 کو فرانس کے پورٹ آف بریسٹ میں داخل ہوا۔ پورٹ میں آمد پر فرانسیسی بحریہ کے ایک سیریمونیل گارڈ کے ذریعہ جہاز کا استقبال کیا گیا۔

فرانس اور موناکو میں بھارت کے سفیر جناب جاوید اشرف نے جہاز کا دورہ کیا  اور بھارت کی بحری سیکورٹی اور دوست ملکوں کے ساتھ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے میں تعاون کے لئے جہاز کے عملہ کی تعریف کی۔

کمانڈنگ آفیسر نے بھارتی ڈیفنس ایڈوائزر کے ساتھ اٹلانٹک میری  ٹائم ریجن  (سی ای سی ایل اے این ٹی) کے کمانڈر وائس ایڈمیرل الیوویئر لیباس سے پری فیکچر میری ٹائم فورٹ، بریسٹ میں ان کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ بحریہ  کی رسوم کے مطابق ، بیسٹل ڈے ( فرانس کے قومی دن) کے موقع پر جہاز کو پوری طرح سے تیار کیا گیا تھا۔

بندرگاہ سے روانگی پر ، آئی این ایس تبر فرانسیسی بحریہ کے جنگی جہاز  ایف این ایس اکویٹین  کے ساتھ بحری شراکت داری جنگی مشق میں حصہ لے گا۔

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6635)



(Release ID: 1736331) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi , Tamil