جل شکتی وزارت

راجستھان جل جیون مشن کے فوری نفاذ کے لئے تیار


سال 2024تک ریاست ‘ ہرگھرجل ’ بنے گا

Posted On: 15 JUL 2021 7:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15؍جولائی:راجستھان کے وزیراعلیٰ جناب اشوک گہلوت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 2024تک راجستھان کے ہرگھرمیں جل جیون مشن کے تحت نل کا  پانی فراہم کرادیاجائے گا۔ ایڈیشنل سکریٹری اور قومی جل جیون مشن  کے ڈائرکٹرجناب بھرت لال کی قیادت میں دورہ کرنے والی مرکزی ٹیم کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں انھوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ جے جے ایم کو مشن موڈ میں ریاست میں نافذ کیاجائے گااورطویل المدتی بنیاد پر مقررکردہ نل پانی کی فراہمی کے لئے مقامی ذرائع پرتوجہ دینے کے ساتھ ‘‘کوئی بھی چھوٹ نہیں ہے ’’ یہ یقین کیاجائے گا ۔ انھوں نے اس مشن کو عوامی تحریک بنانے پربھی زوردیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WXLW.jpg

 

جناب بھرت لال جو جل جیون مشن کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لئے راجستھان میں ہیں، انھوں نے ریاست میں ‘‘ہرگھرجل ’’کو پہنچانے کے لئے آگے کے راستے پر راجستھان کے چیف سکریٹری جناب این کے آرین سے بات چیت کی ۔ اس میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب سدھان پنت اوراین جے جے ایم کی ڈائرکٹرمحترمہ  روپامشراموجود تھیں۔

 

جل شکتی کے مرکزی وزیرجناب گجیندرسنگھ شیخاوت نے‘‘ہرگھرجل ’’کے مقصد کو پوراکرنے کی خاطرریاست کی مدد کے لئے 22-2021میں جل جیون مشن کے لئے 10180کروڑروپے کے رقم کی منظوری بھی دی ہے ۔ یہ رقم 21-2020میں مختص  2522.03کروڑسے زیادہ چارگناکااضافہ ہے۔  مرکزی وزیرجناب گجیندرشیخاوت کو وزیراعلیٰ کو لکھے اپنے مکتوب میں 2024تک ہردیہی گھرمیں نل کے پانی کے انتظامات کے لئے ریاست کو مکمل امداد کی یقین دہانی کرائی ہے اور وزیراعلیٰ سے جل جیون مشن پر تیزی سے عمل درآمدکی اپیل کی ہے ۔

22-2021میں مرکز نے جے جے ایم کے نفاذ کے لئے راجستھان کو 10180کروڑروپے مختص کئے ہیں ۔ 863.53کروڑروپے کے اوپننگ بیلنس کے ساتھ اورریاست کے حصے کوملاکر ریاست کے پاس پانی فراہمی کے کام کے لئے 21224.53کروڑروپے دستیاب ہیں ۔ اسے دیکھتے ہوئے پیسے کی دستیابی میں کوئی کمی نہیں ہے۔

22-2021میں دیہی مقامی بلدیاتی اداروں :پنچایتی راج کے اداروں  (پی آرآئی ) کو پانی اور صاف ستھرائی کے لئے 15ویں مالی کمیشن نے گرانٹ کے طورپر راجستھا ن کو 1712کروڑروپے مختص کئے ہیں ۔ اگلے پانچ سالوں میں 26-2025تک  9032کروڑروپے کی مزید رقم دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ یہ رقم  راجستھان کے دیہی علاقوں میں اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرنے میں اوردیہی معیشت کو فروغ دینے میں مدد کرے گی ۔ اس قدم سے گاوؤں میں نئے روزگارکے مواقع پیداہوں گے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2Z0SF.jpg

 

 ریاست کی جانب سے جے پورمیں منعقدہ ورچوئل کانفرنس میں ہرگھرکو صاف نل کاپانی فراہم کرنے کے کام میں تیزی لانے اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بات چیت کی گئی ۔ اس اہم کانفرنس میں 800سے زیادہ انجینئراورضلع افسران نے شرکت کی ۔ جناب بھرت لال نے پانی کی خدمات کی فراہمی پر توجہ دینے کے لئے عوامی صحت کی خاطر انجینئروں پر زوردیا۔  فی الحال راجستھان ملک میں 26ویں نمبر پرہے ۔ جہاں وہ 40.9فیصد قومی اوسط کے مقابلے نل کے کنکشن پہنچانے میں 20.1فیصد کی رینکنگ پرہے ۔

15اگست ، 2019کوجل جیون مشن کی شروعات کے وقت 1.01کروڑگھرانوں میں سے صرف 11.74لاکھ (11.59فیصد ) گھروں میں نل کے پانی کاکنکشن تھا۔ 23مہینوں میں 8.64لاکھ گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن فراہم کئے گئے ہیں ۔ آج کی تاریخ میں صرف 20.38لاکھ  گھروں (20.12فیصد) میں نل کے پانی کی سپلائی پہنچی ہے ۔ ریاست کا 22-2021میں 30لاکھ  گھروں ، 23-2022میں 35لاکھ اور 24-2023میں 16.75لاکھ گھروں میں ‘‘ہرگھرجل ’’مہم کے حصول کے لئے نل کے پانی کاکنکشن فراہم کرانے کا منصوبہ ہے ۔

ملک کے اسکولوں ، آشرم شالاؤں اور آنگن واڑی مراکز میں بچوں کے لئے محفوظ نل کے پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے 100روزہ مہم کا اعلان کیاتھا۔ جس کا آغاز جل شکتی کے مرکزی وزیرجناب گجیندرسنگھ شیخاوت نے 02اکتوبر ، 2020کو کیاتھا۔ جس کے نتیجے میں ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں جیسے ہریانہ ، ہماچل پردیش ، پنجاب ، گجرات ، آندھراپردیش، گوا، تمل ناڈو، تلنگانہ ، انڈمان ونکوبارجزائرکے اسکول ، آشرم شالاؤں اور آنگن واڑی مراکز میں نل کاپانی دستیاب کرایاگیا۔ راجستھان میں یہ پیش رفت سست رہی ، جہاں صرف 47176اسکولز(54فیصد ) اور 20511آنگن مراکز (38فیصد ) میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنایاگیا۔ اپنے خط میں جناب شیخاوت نے راجستھان کے وزیراعلیٰ سے اگلے کچھ مہینوں میں بہترصحت ، بہترصفائی ستھرائی اوربچوں کے حفظان صحت کے لئے تمام بقیہ اسکولوں اورآنگن واڑی مراکز میں محفوظ نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کہاہے ۔

انھوں نے ریاست میں پانی کی کمی والے علاقوں معیاری –متاثرہ گاوں توقعاتی اضلاع ،ایس سی /ایس ٹی اکثریتی گاوں اور سنسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی ) گاوں کو ترجیح دینے پربھی زوردیاہے ۔ وہیں پانی کے معیارکی دیکھ بھال اورنگرانی سرگرمیوں کواعلیٰ ترجیح دینے کو کہاہے ، جس کے لئے آنگن واڑی کارکنان ، آشاکارکنان ، سیلف ہیلپ گروپس ، پی آرآئی کے اراکین اور اسکولی اساتذہ وغیرہ کو تربیت دی جارہی ہے ۔ تاکہ وہ فیلڈ ٹیسٹ کٹس  (ایف ٹی کے ) کا استعمال کرکے آلودگی کو ختم کرنے کے لئے پانی کے نمونوں کی جانچ کرسکے ۔ ریاست کو پانی کی ٹسٹنگ لیبارٹریز کو اپ گریڈ کرنے اور این اے بی ایل منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔54لیباریٹریز میں سے اب تک صرف 13لیب این اے بی ایل سے منظورشدہ ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DQKO.png

 

جل جیون مشن ‘‘نیچے سے اوپرکی طرف ’’آنے کانظریہ ہے ، جہاں کمیونٹی اسکیم سے لے کر نفاذ کے انتظام آپریشن اوربحالی تک میں ایک اہم رول اداکرتاہے ۔ ان مقاصد کے حصول کے لئے ریاستی حکومت کو مختلف امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھناہوگا۔ ان میں گرام آبی اورصفائی ستھرائی کی کمیٹی ( وی ڈبلیوایس ٹی ) پانی کمیٹی کومضبوط کرنا، اگلے پانچ سالوں کے لئے گاوں میں کام کے منصونوں کو تیارکرنا ، دیہی کمیونٹی کو سنبھالنے کے لئے امداد فراہم کرنا، ریاست میں اسکیموں کے نفاذ کی ایجنسیاں (آئی ایس اے ) کو شامل کرنا اورلوگوں کے درمیان بیداری پیداکرنا شامل ہے۔ راجستھان نے 43323گاوؤں میں 42346وی ڈبلیو ایس سی کی تشکیل کرکے اچھی پیش رفت کی ہے ۔ حالانکہ ان میں صرف 2707گاوؤں میں ایکشن پلان کیاگیاہے ۔

ریاست نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نفاذ کی رفتارکو بہتربنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔15اگست کو گرام سبھا کااجلاس منعقد کرنے کے لئے ریاست کی جانب سے پنچایتوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں اور عوامی مہم کے لئے گاوؤں میں ایکشن پلان تیارکرنے کے لئے بھی کہاگیاہے ۔ 2019میں جب اس مشن کی شروعات ہوئی تھی ، تو ملک میں کل  18.94کروڑدیہی گھروں میں سے صرف 3.23کروڑ(17فیصد ) گھروں میں نل کے پانی کی سپلائی کی ۔ گذشتہ 23مہینوں کے دوران کووڈ 19وباء اور لاک ڈاؤن مداخلت کے باوجود جل جیون مشن پرتیزی سے عمل درآمد کیاگیا اور 4.49کروڑگھروں میں پانی کے کنکشن فراہم کئے گئے ۔ ملک بھرمیں 7.73کروڑدیہی گھروں میں نل کی پانی کی سپلائی پہنچانے میں 23.74فیصدکا اضافہ ہواہے ۔ دیہی گھروں میں جن ریاستوں میں 100فیصد نل کے پانی کا  کنکشن پہنچ چکاہے ، وہ ریاستیں گوا، تلنگانہ ، انڈمان نکوبارجزائراور پڈوچیری ہیں اوریہ ریاستیں ‘‘ہرگھرجل ’’بن گئے ہیں ۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی کاویژن ‘‘سب کا ساتھ ، سب کاوکاس ، سب کاوشواس ’’ کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئے یہ کام کیاگیا۔ اس مشن کا مقصد ‘‘کوئی چھوٹ نہ جائے ’’ دیہاتوں میں ہرگھرکے اندرنل کے پانی کا کنکشن فراہم کرناہے ۔ فی الحال 72اضلاع اورایک لاکھ سے زیادہ گاوؤں میں ہرگھرمیں نل کے پانی کی سپلائی پہنچادی گئی ہے ۔

****************

) (ش ح ۔ع ح۔ع آ

U-6614



(Release ID: 1736091) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi