قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن مُنڈا نے ورچوئل ذرائع سے ملک گیر مہم ’کووڈ ٹیکہ سنگ سورکشت ون، دھن اور اُدیم‘ کا آغاز کیا


ٹرائیفیڈ اور یونیسیف 45000ون دھن وِکاس مراکزکے توسط سے 50لاکھ قبائلی لوگوں کے درمیان کووڈ کے ٹیکوں کو بڑھاوا دیں گے

اس مہم سے قبائلی لوگوں کے درمیان ٹیکہ کاری کے تعلق سے پھیلی تمام غلط فہمیاں دور ہوں گی:ارجن مُنڈا

Posted On: 15 JUL 2021 6:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15؍جولائی2021:

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے ہندوستان میں قبائلی افراد کے درمیان کووڈ ٹیکہ کاری کی رفتار کوبڑھانے کےلئے آج ’کووڈ ٹیکہ سنگ سورکشت ون، دھن اور اُدیم‘مہم کا آغاز کیا۔ اس مبارک آغاز کے دوران ورچوئل ذرائع سے  وزیر مملکت برائے فولاد جناب پھگن سنگھ کُلستے ، وزیر مملکت برائے قبائلی امور جناب بشیشور ٹوڈو اور محترمہ رینوکا سنگھ موجود تھیں۔ مہم کے لانچ کے دوران دیگر اہم شخصیات میں ٹرائیفیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرویر کرشن ، عالمی صحت تنظیم کے نمائندےڈاکٹر روڈیریکو آرفِن، یونیسیف انڈیا کی نمائندہ ڈاکٹر یاسمین علی حق اور ٹرائیفیڈ کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ریاستوں میں ٹرائیفیڈ و زارت کے معاونین نے بھی حصہ لیا۔

 

1.png

 

جناب منڈا نے مدھیہ پردیش کے منڈلا اور چھتیس گڑھ کے بستر میں فیلڈ کیمپ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ لنک اَپ کے توسط سے مہم کی شروعات کی۔ اس دوران بستر کے کلکٹر جناب رجت بنسل اور منڈلا ضلع کی کلکٹر محترمہ ہرشکا سنگھ نے اپنے اپنے ضلعوں میں ٹیکہ کاری کو لے کر چل رہی تیاریوں کے بارےمیں معلومات دی۔

 

2.jpg

 

یہ مہم حکومت ہند کے قبائلی امور کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک قومی سطح کی سہکاری تنظیم ٹرائیفیڈ کے 45,000وَن دَھن وکاس کیندروں(وی ڈی وی کے)کی سہولتوں سے فائدہ اٹھائے گی۔

مہم کی شروعات کرتے ہوئے جناب منڈا نے کہا کہ ہم کووڈ کی دو خطرناک لہروں سے لڑنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان سے ہمیں لڑنے کا تجربہ ملا ہے اور ہمارا پختہ عہد کہ ہم تیسری لہر کو روکنے میں کامیاب ہوں گے۔ہمیں کووڈ کے اثرات سے آزاد ایک نئے سماج کی از سر نو تعمیر میں اہم رول ادا کرنا ہے۔ اس مہم کی توسط سے ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے وَن دَھن وِکاس کیندروں اور گاؤں کو اپنے اپنے ریاستوں میں پہلا کووڈ سے آزاد اور تمام رکاوٹوں سے مبرا اعلان کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ یہ مہم خود امدادی گروپوں کے وسیع وسائل اور دیگر عام رابطہ والے مقامات جیسے عوامی سہولت مرکز ،کھاد فروخت کے مراکز ، بازار ، وَن دَدھن وِکاس کیندر اور دودھ جمع کرنے والے مراکز وغیرہ کا فائدہ اٹھائے گی۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ قبائلی افراد کو وباء کے دوران نہ صرف محفوظ اور صحت مند رہنا چاہئے، بلکہ اپنی روزی روٹی سے متعلق سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں بھی اہل ہونا چاہئے۔یہ اس مہم کا مقصد ہے۔

 

3.png

 

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ یقینی بنانے کے لئے کہ تیسری لہر قبائلی علاقوں کو متاثر نہ کریں۔ قبائلی افراد کی ٹیکہ کاری ہمارے لئے بہت اہم ہوگئی ہے۔

 

4.png

 

جناب ارجن منڈا نے آگے بتایا کہ یہ مہم کورونا وائرس ٹیکے کے خلاف اِنفوڈیمک کا مات دینے میں مدد کرے گی۔ جیسے کہ غلط فہمی، افواہ، غلط معلومات اور غلط تجزیہ۔ ’کووڈ ٹیکہ سنگ سورکشت ون، دھن اور اُدیم‘ مہم، یقینی دہانی، فخرا ور خود صلاحیت پر مرکوز ہے۔ جناب منڈا نے کہا کہ یہ قبائلی علاقوں میں صحت کے ساتھ روزی روٹی کو بڑھا وا دیتی ہے۔ وی ڈی وی کے کی سرگرمیوں کو رفتار مہیا کرتی ہے اور دستکاری کے ساتھ ساتھ جنگلاتی مصنوعات کی خرید ، قیمتوں کا تعین  اور کاروبار میں لگے قبائلی افراد کے درمیان کووڈ ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرتی ہے۔

اس موقع پر جناب بشیشور ٹوڈو نے کہا کہ پچھلے سال کووڈ-19لاک ڈاؤن کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کے سبب کئی مقامات پر قبائلی فرقے کے لوگ جنگلوں تک نہیں پہنچ پا رہے تھے، جو ان کی روزی روٹی کا اہم ذریعہ ہیں۔ حالانکہ ٹرائیفیڈ کی وَن  دَھن یوجنا نے قبائلی فرقے کا خاص رکھا۔ اب ٹرائیفیڈ ایک نئی مہم ’کووڈ ٹیکہ سنگ سورکشت ون، دھن اور اُدیم‘ شروع کررہا ہے۔تاکہ قبائلی افراد کے دوران ٹیکہ کاری سے متعلق تمام غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے اور انہیں خود کو ٹیکہ لگوانے کے لئے متحرک کیا جاسکے ، تاکہ مستقبل میں انہیں نقصان نہ اٹھانا پڑے۔

محترمہ رینوکا سنگھ نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج کورونا سے بچاؤ کے لئے صد فیصد ٹیکہ کاری کی ضرورت ہے۔اس لئے زندگی بچانے کے لئے، روزی روٹی کے لئے اور کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ملک بھر میں 10.5کروڑ قبائلی فرقے کے لوگوں کے لئے ٹرائیفیڈ کے ذریعے قبائلی امور کی وزارت کے تحت ’کووڈ ٹیکہ سنگ سورکشت ون، دھن اور اُدیم‘ مہم شروع کی گئی ہے۔ یہ مہم قبائلی افراد کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگی۔

یونیسیف انڈیا کی نمائندہ ڈاکٹر یاسمین علی حق نے کہا کہ کووڈ -19نے قبائلی علاقوں میں صفائی، تغذیہ اور صحت خدمات تک رسائی کے ایشوز کو مزید بڑھا دیا ہے۔جس سے لوگ زیادہ غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔ یہ مہم بچوں کی زندگی ، اس میں اضافے اور ترقی کے لئے یونیسیف کے ایکوٹی نظریہ کے عین مطابق ہے۔ ہمیں اس مہم سے جڑنے پر فخر ہے، جو ویکسین ایکوٹی پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور ہمیں اُن فرقوں سے جوڑتا ہے ، جو جوکھم کو جھیلنے کے لئے پیچھے چھوٹ گئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ہندوستان میں نمائندے ڈاکٹر روڈیریکو آرفن نے کہا کہ ویکسین کووڈ وائرس سے ہونے والے نقصان  سے تحفظ فراہم کرتی ہے اور کسی بھی  ٹیکہ کاری مہم کا فوکس لوگوں تک پہنچنا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری مہم کی کامیابی میں مواصلات اہم رول ادا کرتا ہے اور یہ بہت مناسب ہے کہ آج قبائلی فرقے کے لئے اس طرح کی بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔

 

5.jpg

 

یہ مہم یونیسیف اور عالمی تنظیم برائے صحت کی ساجھیداری میں شروع کی جارہی ہے۔ اس کا مقصد 50لاکھ سے زیادہ قبائلی افراد کو کووڈ ٹیکہ کاری مہم سے جوڑنا ہے۔کووڈ کا ٹیکہ مفت ہے ۔ آس پاس کے مراکز میں دستیاب ہے اور یہ نہ صرف لوگوں کو اسپتال میں بھرتی ہونے اور مرنے سے بچاتا ہے، بلکہ روزی روٹی کی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

اس مہم کے تحت خصوصی طورپر تین نکات پر توجہ دی جائے گی:

زندگی-ہر ایک زندگی اور روزی روٹی قیمتی ہے۔اس لئے ٹیکہ کاری زندگی کی کنجی ہے اور یہ مفت ہے۔

روزی روٹی-اگر آپ کو ٹیکہ لگ گیا ہے تو آپ متاثر ہونے کے ڈر کے بغیر اپنے وَن دَھن وِکاس کیندر اور روزی روٹی سے متعلق سرگرمیوں کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ یہ آپ  کو اسپتال میں بھرتی ہونے اور دیگر ایمرجنسی اخراجات سے بچاتاہے۔

بیداری-ٹیکہ کاری کے لئے اندراج ، مقام، مختلف زمروں اور عمر کے لوگ ، خاص طورپر خواتین اور بزرگ آبادی تک رسائی کے عمل کو آسان کرنا۔ ون دھن وکاس کیندر دیگر اسٹیک ہولڈر کے تعاون سے ’خدمت ہی فرض ہے‘ اور کورونا آزاد پنچایت و گاؤں بنانے میں ان کا اہم رول ہے  کہ اصول اور عہدبندی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

مہم کے بارےمیں پی پی ٹی دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں:

 

6.png

 

یہ مہم خود امدادی گروپوں کے وسیع میکانزم اور دیگر عام رابطہ مقامات جیسے عوامی سہولت مرکز ، کھاد فروخت کے مرکز ، ہاٹ و بازار ، ون دھن وکاس کیندر اور دودھ اکٹھا کرنے کے مراکز وغیرہ کا فائدہ اٹھائے گی اور ٹیکے لگوانے و کووڈ سے متعلق مناسب رویہ یقینی بنانے کے لئے دیواروں پر قبائلی شناخت کی تصویروں اور موٹکس کا استعمال کرے گی۔

 

7.jpg

 

یہ مہم غیر روایتی شراکت داری  اور کمیونٹی رسائی کا استعمال اجتماع اور مشترکہ کارروائی کے لئے کرے گی۔ جیسے کہ تڑوی؍پٹیل، اعتماد   پر مبنی ڈاکٹر جیسے روایتی سربراہوں کی شراکت داری اور مقامی صحت ڈھانچوں اور کووڈ ویریئر کے توسط سے ٹیکہ کاری کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ۔

 

8.png

 

اس موقع پر جناب منڈا نے ٹرائیفیڈ کے ڈیجیٹل کنکٹ پروگرام کے تحت تیار کی گئی نئی ڈیجیٹل ڈائری کا بھی اجراء کیا۔ ٹرائیفیڈ نے ایک ڈیجیٹل کنکٹ پروگرام شروع کیا ہے، جس کے تحت ون دھن وکاس یوجنا اور ٹرائیفیڈ کے خوردہ لین دین سے جڑے تمام قبائلی مستفدین کے ساتھ دو طرفہ مواصلاتی عمل قائم کرنے کی تجویز ہے۔ ان کے علاوہ ٹرائیفیڈ کی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والے دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی ٹرائیفیڈ کے منصوبوں اور سرگرمیوں کے بارےمیں بیداری بڑھانے اور اُنہیں قبائلی افراد کی اِن روزی روٹی کمانے کی پہل کا حصہ بننے کے لئے متحرک کرنے کی غرض سے شامل کیا جارہا ہے۔عزت مآب وزیر محترم کے ذریعے آج اس کے افتتاح کے ساتھ اس طرح کی تمام معلومات لئے ہوئے یہ ڈائریکٹری اب تیار ہے ، جوڈیجیٹل کنکٹ پروگرام کے مبارک آغاز کا اشارہ ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6607)



(Release ID: 1736049) Visitor Counter : 231


Read this release in: English , Hindi , Punjabi