کوئلے کی وزارت

کوئلے کی وزارت نے جھریااوررانی گنج ماسٹرپلان کو آگے بڑھانے کے لئے ورک شاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 14 JUL 2021 6:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14؍جولائی  :بھارت سرکار میں کوئلے کی وزارت نے آج کول انڈیالمیٹڈ کی جھارکھنڈمیں واقع معاون کمپنی سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ میں ‘جھریااوررانی گنج ماسٹرپلان کے لئے آگے کاراستہ ’ کے تعلق سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ کا انعقاد جھریا(جھارکھنڈ ) اور رانی گنج (مغربی بنگال ) میں متاثرہ کنبوں کی بازآبادکاری کے لئے انھیں محفوظ مقامات پرجلد از جلد پہنچانے کے مقصد سے کیاگیا۔

جھارکھنڈ کے جھریااورمغربی بنگال کے رانی گنج کول فیلڈز میں کسی بھی طرح کے قدرتی حادثات سے بچنے کے لئے اور متاثرہ کنبوں کی بازآبادکاری سمیت انھیں محفوظ مقامات پرپہنچانے کے لئے ماسٹرپلان تیارکیاگیا۔ بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل ) اور ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل ) کول انڈیا کی دونوں معاون کمپنیوں کی بالترتیب جھریا اوررانی گنج میں کوئلے کی سرگرم کان کنی ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ShriVinodKumarYJKH.jpeg

اس ورکشاپ میں بھارت کی کوئلہ وزارت (ایم اوسی ) کے ایڈیشنل سکریٹری جناب ،ونود کمارتیواری بھارت سرکارکی کوئلہ وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب بی پی پتی اور دیگر سرکردہ شخصیات شریک ہوئیں ۔

افتتاحی خطاب میں ایڈیشنل سکریٹری ، ایم اوسی ، جناب ونودکمارتیواری نے کہاکہ جھریا اوررانی گنج میں کوئلہ اکثریتی علاقوں میں رہ رہے لوگوں کی حفاظت کے تعلق سے سرکاربہت سنجیدہ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ کمپنی کی اعلیٰ ترجیح نئی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے جھریامیں آگ بجھانے کاعمل ہوناچاہیئے ۔انھوں نے آگے کہاکہ ای سی ایل کے ذریعہ فعال سطحی آگ کے علاقوں میں سرگرمی سے آگ بجھانے کا کام کیاگیا لیکن جھریامیں آگ ایک چیلنج بناہواہے ۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی آئی ایل کے تکنیکی ڈائرکٹرجناب ونئے دیال نے کہاکہ جھارکھنڈ میں آگ کے مسئلہ کوحل کرنے کے لئے سی آئی ایل پرعزم ہے اور سابق میں اس سمت میں متعدد سائنسی مطالعہ کئے جاچکے ہیں ۔ جھارکھنڈ حکومت میں کان کنی کے سکریٹری جناب کے سریواسن نے بھی کوکنگ کول سمیت ریاست میں معدنیات کی اہمیت پرزوردیا۔

تکنیکی اجلاس سے قبل سی سی ایل کے سی ایم ڈی جناب پی ایم پرساد جنھیں بی سی سی ایل کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، انھوں نے ورکشاپ میں شامل ہونے والی سرکردہ شخصیات اور سینیئر افسران کا خیرمقدم کیا۔

اس ورکشاپ کا انعقاد دن بھرکے لئے کیاگیا ، جس دوران دوتکنیکی سیشن بھی منعقد کئے گئے ۔ اول سیشن کی صدارت جوائنٹ سکریٹری ، ایم او سی جناب بی پی پتی نے کی ، جس میں دھنباد کے موجودہ اور سابق ڈپٹی کلکٹرنے جھریاماسٹرپلان کے بارے میں حقیقی صورت حال سے واقف کرایا۔ انھوں نے کہاکہ جھریابازآبادکاری اورترقیاتی اتھارٹی (جے آرڈی اے ) ان کاموں کو ترجیح دے رہی ہے جس سے متاثرہ کنبوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایاجاسکے ۔ جناب پیوش کماراس تکنیکی اجلاس کے شریک صدرتھے ۔

دوسرے سائنسی اجلاس کی صدارت بی سی سی ایل کے ڈائرکٹرجناب چنچل گوسوامی نے کی ۔جس میں آئی ایس ایم دھنباد کے پروفیسر جناب وی کے سنہانے جھریامیں آگ بجھانے کے لئے ماضی میں کی گئی کوششوں کے بارے میں بات کی ۔

****************

)15.07.2021 (ش ح ۔ع ح۔ع آ

U-6573



(Release ID: 1735766) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi , Bengali