وزارت خزانہ

طویل مدتی مالیات سے متعلق ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی کی تشکیل

Posted On: 14 JUL 2021 5:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  14/جولائی 2020 ۔ انٹرنیشنل فائیننشیل سروسیز سینٹرس اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) کو بھارت میں انٹرنیشنل فائیننشیل سروسیز سینٹرس (آئی ایف ایس سی) میں مالی مصنوعات، مالی خدمات اور مالی اداروں کو فروغ دینے اور منضبط کرنے کے لئے ایک مربوط ریگولیٹری کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔

عالمی اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا میں ایک ارب لوگ اب ضعیفی کی عمر (سلور جنریشن) میں ہیں (یعنی 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کا ایک گروپ) جن کی مشترکہ قوت صرف اس وقت 15 ٹریلین امریکی ڈالر ہے اور ان کا حجم مسلسل بڑھ رہا ہے۔ میڈیسینل سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی سے ضعیف ہوچکے لوگوں کے عرصہ حیات اور طویل العمری کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ اندازہ ہے کہ 2040 تک 20 سال سے کم عمر کے لوگوں کے مقابلے میں ضعیف العمر لوگوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔ آبادی کی صورت حال میں یہ تبدیلی خاص طور سے ویلتھ منیجمنٹ، صحت، بیمہ اور دیگر انویسٹمنٹ پروڈکس کے شعبوں میں نئے چیلنجوں اور مواقع پیدا کرے گی۔

آئی ایف ایس سی اے نے جنرل امپورٹ فارمیٹ ٹیکنالوجی – جی آئی ایف ٹی، انڈین فائیننشیل سروسیز کوڈ (آئی ایف ایس سی) نے طویل مدتی مالیات (لانگویٹی فائیننس اب ڈیولپ کرنے کی اپنی کوشش کے لئے آئی ایف ایس سیز) کے ذریعے طویل مدتی مالیات کے لئے مراکز کے فروغ سے متعلق نقطہ نظر کی سفارش کرنے اور اس سمت میں آگے کی کارروائی کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی خاطر ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔

ماہرین پر مشتمل کمیٹی کی مشترکہ صدارت بینک آف امریکہ کی صدر اور کنٹری ہیڈ (بھارت) محترمہ کاکو نکھاٹے اور نیو انڈیا ایشورینس کمپنی لمیٹڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر جناب گوپالن سرینواسن کے ذریعے کی جارہی ہے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں بینکنگ، بیمہ، مالی بندوبست، مالی ٹیکنالوجی، فن ٹیک،  قانونی، عمل درآمد اور بندوبست کنسلٹینسی جیسے شعبوں سمیت سبھی طویل مدتی مالیاتی نظام کی اہم شخصیات شامل ہیں۔

کمیٹی کی تشکیل کو درج ذیل ویب لنک کے توسط سے دیکھا جاسکتا ہے:

https://ifsca.gov.in/IFSCACommittees

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6557

 



(Release ID: 1735713) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil