وزارت دفاع

دفاعی امور کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے نئی دہلی میں بھارتی ساحلی حفاظتی دستے کے صدر دفتر کا دورہ کیا


چیلنجوں کے باوجود ملک کے سمندری مفادات کے تحفظ میں آئی سی جی کے رول کی ستائش کی

Posted On: 14 JUL 2021 5:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14/جولائی 2020 ۔ جناب اجے بھٹ نے دفاعی امور کے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ 14 جولائی 2021 کو نئی دہلی میں واقع بھارتی حفاظتی دستہ (آئی سی جی) کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی جی کوسٹ گارڈ جناب کے نٹراجن اور دیگر سینئر اہلکاروں نے انھیں ساحلی حفاظتی دستے کی اہلیت اور متعدد آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں انھیں بتایا، جن میں آگ بجھانے، تیل کے رساؤ کے مسئلے کو حل کرنے، تلاش اور بچاؤ، ماحولیاتی تحفظ، منشیات کی اسمگلنگ مخالف کارروائیاں اور بین ملکی سمندری جرائم سے نمٹنے کی کارروائیاں شامل ہیں۔

اہلکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے دفاعی امور کے وزیر مملکت نے متعدد چیلنجوں، بالخصوص کووڈ-19 کی وبا کے دوران،کے باوجود پورے عزم کے ساتھ ملک کے سمندری مفادات کے تحفظ میں آئی سی جی کے رول کی ستائش کی۔ بھارتی حفاظتی دستے کی ذمے داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ بھارت کے میریٹائم زون محفوظ رہیں۔ یہ سمندر میں سکیورٹی سے متعلق چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کے علاوہ اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سمندری سلامتی کو یقینی بنائے بغیر داخلی اور قومی سلامتی کے فریم ورک کو رخنہ اندازیوں سے پاک بنانا ممکن نہیں ہے۔ جناب اجے بھٹ نے خطے میں سبھی کی سلامتی اور ترقی (ایس اے جی اے آر) پر زور دیا، جس کا تصور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیش کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ محفوظ اور صاف ستھرے سمندر قوم کی تعمیر کے لئے منفرد اقتصادی مواقع دستیاب کراتے ہیں۔

جناب اجے بھٹ نے حالیہ گردابی طوفانوں ’ٹاؤٹے‘ اور ’یاس‘ کے دوران قیمتی جانیں بچانے کے لئے آئی سی جی کی ستائش کی۔ انھوں نے خاص طور پر ستمبر 2020 میں آئی سی جی آن بورڈ کروڈ کریئر موٹر ٹینکر نیوڈائمنڈ اور 2021 میں موٹر ویسل ایکس- پریس پرل کے ذریعے آج بجھانے کی کارروائیاں انجام دیے جانے کا خاص طور پر ذکر کیا۔ یہ دونوں کاروائیاں کولمبو کے ساحل سے دور انجام دی گئیں۔ انھوں نے مشکل کے وقت بین الاقوامی برادری کو مدد دینے کے لئے ان کی ستائش کی۔ سمندر میں ڈرگ ٹریفیکنگ مخالف کارروائیوں کے لئے آئی سی جی کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس میں بین الاقوامی نارکو سنڈیکیٹ کو مجبور کیا ہے کہ وہ ہمارے خصوصی اقتصادی زون کے دائروں سے باہر چلے جائیں۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6558



(Release ID: 1735712) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Tamil