امور داخلہ کی وزارت

نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو( این سی آر بی ) کے دوسرے سی سی ٹی این ایس ہیکتھن اور سائبر چنوتیاں 21-2020 کا افتتاح کیا گیا ۔


موبائل ایپ : ‘‘نزدیک ترین پولیس اسٹیشن کا پتہ لگائیے ’’جاری کیا گیا ۔

Posted On: 03 FEB 2021 7:50PM by PIB Delhi

 

آج نئی دہلی میں نیشنل کرائم رکارڈ بیورو  ( این سی آر بی  ) کے دوسرے سی سی ٹی این ایس  ہیکتھن  اور سائبر  چنوتیاں  21-2020  کی افتتاحی  تقریب  منعقد کی گئی ۔

مرکزی داخلہ سکریٹری  نے اس تقریب کی صدارت کی ۔ دوسرے سی سی ٹی این ایس   ہیکتھن  اور سائبر چنوتیاں 21-2020  کا مقصد تجزیہ  میں اضافہ کرنا  اور پولیس  اہلکاروں کی سوجھ بوجھ  اور فہم و فراست کو  مستحکم کرنا  ہے۔ یہ ہیکتھن ، مارچ 2020 میںاختتام  پذیر   ہوئے  ہیکتھن اور  سائبر  چنوتیوں  کے تسلسل  میں منعقد  ہو رہا ہے۔ اس تقریب  میں شرکت کے لئے  پولیس  عہدیداروں، خاص  طور پر عوام کے براہ راست رابطے میں آنے والے  اہلکاروں ، ماہرین تعلیم ، صنعت  طلباء اور دیگر متعلقہ  افراد کو  مدعو کیا گیا ہے۔ تاکہ موجودہ آئی ٹی   ایپلی کیشنز کو بہتر کرنے  کے ساتھ ساتھ  نئی  آئی  ٹی  ایپلی کیشنز  کی نشاندہی  میں مدد مل سکے اور سی سی ٹی این ایس  نظام کو بہتر بنایا جا سکے ۔

اس تقریب میں موبائل ایپ  ‘‘ نزدیک ترین  پولیس اسٹیشن  کا پتہ  لگائیے’’ کا اجرا بھی کیا گیا ۔ اس ایپ کی بدولت  شہر میں ایک جگہ سے  دوسری  جگہ  سفر کرنے والی  خواتین، بین ریاستی  مسافروں،  گھریلو اور غیر ملکی سیاحوں  وغیرہ  سمیت  مختلف استعمال کرنے افراد کو خاص طور پر کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں بہت مدد ملے گی۔  اس ایپ میں 112 نمبر  ڈائل  کرنے  کی سہولت  ہے۔ اس ایپ  کو  ماسٹر  پولیس  پورٹل ، باالفاظ  دیگر  امور  داخلہ کی وزارت   ( ایم ایچ اے) کی  digitalpolice.gov.in سے ڈاؤن لوڈ  کیا جا سکتا  ہے۔

اس ایپ کی بدولت  این سی آر بی کے ذریعہ  فراہم کی جانے  والی  دیگر  سینٹرل سٹیزن   سروسز  ( یعنی شہریوں کے لئے مرکزی خدمات ) میں اضافہ  ہوگا۔ جیسے  کہ گمشدہ  افراد کی  تلاش ، موٹر گاڑیوں کی  این او سی  تیار کرنا، اشتہاری  مجرموں کے بارے میں معلومات، اور اسٹیٹ  سٹیزن  پولیس  پورٹل  کے ذریعہ فراہم کی جانے والی مختلف قسم کی  دیگر  خدمات وغیرہ ۔

عام شہریوں کی پولیس تک  رسائی  کو  بہتر بنانے کی جانب یہ ایک اور  قدم ہے۔

اس افتتاحی  تقریب میں این سی آر بی کے ڈائریکٹر  اور وزارت داخلہ  اور این سی آر بی کے سینئر عہدیداروں  کے ساتھ ساتھ ریاستوں  اور  مرکز کے زیر انتظام  علاقوں  کے سرکردہ  پولیس  عہدیداروں  اور مختلف  دیگر  شرکا نے بھی  آن لائن پلیٹ فارم  کے ذریعہ  شرکت  کی ۔

 

 

ش ح۔ع م۔ ر ب

U. NO. 6527


(Release ID: 1735345) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi