محنت اور روزگار کی وزارت

اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا کے تحت دعوے کے پروسیس میں دی گئی اور زیادہ چھوٹ

Posted On: 03 FEB 2021 4:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 3 ؍فروری : ایس ایس آئی کارپوریشن کی  اٹل بیمت  ویکتی کلیان  یوجنا  اپنے بیمہ ہوئے  افراد  کو  اُن کی  بے روز گاری کے دوران  نقد  معاوضے کی شکل میں  راحت  فراہم کرتا ہے۔ سر دست اس  اسکیم  کے تحت کچھ  کنٹری بیوٹری شرطوں کے تحت  بیمہ ہوئے افراد کو  اُس کے بے روز گار ہونے پر زیادہ سے زیادہ 90  دنوں کے لئے اس کی اوسط  کمائی کی  50  فیصد  ادائیگی کی جاتی ہے۔

 ای ایس آئی  سی کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی  کے کچھ معاملوں میں آجروں نے اپنے  ملازمین  کو  اُن کی  خدمت  سے  محروم کرنے کے کچھ مہینے بعد رول سے ہٹا دیا ہے۔ اس مدت کے دوران آجروں نے ان ملازمین  کا  ای ایس آئی  کنٹری بیوشن (تعاون)  بھی نظام میں درج نہیں کیا۔ اٹل بیمہ یوجنا کے تحت صرف  بیمہ ہوئے افراد کو ان کی بے روز گاری کے دوران  راحت ملتی ہے۔ حالانکہ  خدمات سے ہٹائے گئے ملازمین  اس یوجنا کے تحت  فائدہ نہیں لے سکتے۔

اس معاملے کا  پوری طرح جائزہ لینے کے بعد  ای ایس آئی سی نے  اب فیصلہ کیا ہے کہ  ایسے معاملوں میں  جہاں  آجر  نے  کسی ملازم کو  باہر کرنے سے پہلے  کچھ  مدت تک نظام میں  زیرو کنٹری بیوشن دیا ، صفر کنٹری بیوشن کی اس مدت کے لئے بھی اٹل بیمت  ویکتی  کلیان یوجنا  کے تحت  راحت دینے کی اجازت دی جائے۔ حالانکہ صرف ان فیض پانے والوں کو جنہیں آجر نے رول سے باہر کردیا ہے، انہیں  دیگر  مجاز شرطوں کو پورا کرنے کے بعد  اٹل  بیمت  ویکتی کلیان یوجنا  کے تحت  بھگتان پر غور کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ ق ر

6528U-


(Release ID: 1735325) Visitor Counter : 178
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil