سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارتی اسٹیم سیل اورڈیولپمنٹل بایولوجسٹ انسانی جینوم ایڈینٹنگ سےمتعلق ڈبلیو ایچ او کی ایڈوائزری کمیٹی کا حصہ
Posted On:
12 JUL 2021 7:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 جولائی، 2021 :
بھارتی اسٹیم سیل اور ڈیولپمنٹل بایولوجسٹ پروفیسر منیشا ایس انعامدارانسانی جینوم ایڈیٹنگ کی گورننس اور نگرانی کے لیے ڈیولوپننگ گلوبل اسٹینڈرڈز سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی ایکسپرٹ ایڈوائزری کمیٹی کا حصہ رہی ہیں ، جس نے دو نئی رپورٹیں جاری کی ہیں جس میں اس بات کو یقینی بنانے میں مددکےلیے پہلی بار عالمی سفارشات پیش کی گئی ہیں کہ تحفظ ،کارگزاری اور اخلاقیات پر زور دینے کے ساتھ انسانی جینوم ایڈیٹنگ کا استعمال صحت عامہ کے لیے کیاجائے ۔
12 جولائی 2021 کو جاری کی گئی ان رپورٹوں میں ادارہ جاتی ، قومی ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی جینوم ایڈیٹنگ ٹکنالوجی کے بارے میں تحقیق اور انسانی جینوم ایڈیٹنگ ٹکنالوجی کے امکانی اطلاق اور تحقیق کےلیے نگرانی کے ایک نظام کی غرض سے مستقبل کو نظر میں رکھتے ہوئے ایک جدید گورننس فریم ورک شامل ہے ۔
پروفیسر منیشا ایس انعامدار اپنے گروپ کے ساتھ جواہر لال نہرو سینٹر فار ایڈوانسڈ سائنٹفک ریسرچ ، بنگلورو میں تحقیق کر رہی ہیں ، جو محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کا ایک آٹونومنس ادارہ ہے جو ان وٹرو اسٹیم سیلز کومنیپولیٹ کرنے کے لیے جین ایڈیٹنگ ٹولز کا استعمال کرتا ہے۔یہ انسانی ترقی میں سائنسی بصیرت اور علاج کی حکمت عملی وضع کرنے کے لئے بیماریوں کے نمونے پیدا کرسکتا ہے۔انھوں نے انسانی امبرائنک اسٹیم سیل اخذ کرنے اوربھارت میں استعمال کی رہنمائی کی اور قومی اور بین الاقوامی اسٹیم سیل گائیڈنس دستاویزات ، اخلاقیات سے متعلق کمیٹیوں اور تربیتی پروگراموں میں نمایاں طور پر تعاون کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کمیٹی کے ایک حصے کے طور پر ، انہوں نے پورے پروجیکٹ کے دوران ڈبلیو ایچ او گورننس فریم ورک کی تشکیل تصور اور ترقی اور ہیومن جینوم ایڈیٹنگ سے متعلق سفارشات اور ترقی کے لئے رہنمائی ، مہارت اور مدد فراہم کرنے کے لئے سائنسی علم اور تناظر میں تعاون کیا۔ایشیاء کے ایل ایم آئی سی ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ، انھوں نے کمیٹی کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے میں تعاون کیا کہ سائنسی غور و فکر کے علاوہ ، کمیٹی کے ذریعہ شناخت کردہ جامعیت ، تنوع ، مساوات ، اور عالمی ہیلتھ جسٹس جیسے اصولوں اور اہم اقدار کے تعلق سے درست فیصلے ہوں ۔وہ کمیٹی کی تعلیم ، انگیجمنٹ اور امپاورمنٹ (3ای ) سب گروپ کی رکن ہیں ، اور کمیٹی کے ایک حصے کے طور پر ، وہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی نگرانی اور گورننس سے وابستہ وسیع تر امور پر غور خوض کو ذہن میں رکھتے ہوئے سیکریٹریٹ اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کو انسانی جینوم ایڈیٹنگ کے لئے عالمی گورننس ڈھانچے سے متعلق سفارشات پیش کرنے میں بھی شامل تھیں ۔
https://www.who.int/publications/i/item/9789240030060
https://www.who.int/publications/i/item/9789240030381
https://www.who.int/publications/i/item/9789240030404
مزید تفصیل کے لئے پروفیسر منیشا ایس انعامدار (Email: inamdar@jncasr.ac.in) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
(U:6478)
(Release ID: 1734967)
Visitor Counter : 191