سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے منی پور میں 4,148کروڑ روپے کے 16قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 12 JUL 2021 4:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12؍جولائی2021:

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج منی پور میں 16قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ان پروجیکٹوں پر 4,148کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور اس میں کل 298کلومیٹر لمبائی کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان پروجیکٹوں سے منی پور کو ملک کی باقی ریاستوں اور پڑوسی ممالک کے ساتھ آل ویدر کنکٹی وٹی ملے گی۔ اس سے خطے میں زراعت ، صنعت  اور سماجی و اقتصادی ترقی کو بڑھاوا ملے گا۔ان سے دور دراز کے علاقوں میں صحت دیکھ بھال اور ایمرجنسی خدمات کی سہولت بھی حاصل ہوگی اور روزگار کے ساتھ ساتھ خود روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

امپھال میں پروجیکٹو ں کا افتتاح کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ ریاست کے لئے 5000کروڑ روپے کے منصوبوں کو بھی منظوری دی گئی ہے اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر)چھ ماہ کے اندر مکمل کرلی جائے گی اور ایک سال کی مدت میں کام شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مالا مرحلہ IIکے تحت ریاست میں قومی شاہراہوں کی توسیع کی سفارش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شمال مشرقی خطے کو اعلیٰ سطح پر اولیت دے رہے ہیں اور سڑک بنیادی ڈھانچہ منی پور کی ترقی میں مدد گار ثابت ہوگا اور اسے سماجی و اقتصادی طورپر مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے کہا پانی ، بجلی، ٹرانسپورٹ اور مواصلات صنعت کی ترقی ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور غربت کے خاتمے کے لئے 4سب سے اہم چیزیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ منی پور ایک بہت ہی خوبصورت ریاست ہے۔ یہاں سیاحت کے وسیع امکانات ہیں۔

جناب گڈکری نے مسائل کے حل اور پروجیکٹوں کو منصوبہ بند طریقے سے پورا کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعاون طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام پروجیکٹوں کی تفصیل ویب سائٹ پر ڈالی جائے گی۔

 

001.jpg

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 6466)


(Release ID: 1734884) Visitor Counter : 240