امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے اپنے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں 448 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا



احمد آباد کے بوپل میں 374 کروڑ روپے مالیت کے ایک سِوک مرکز ،نئے تعمیر شدہ ریڈنگ روم کےساتھ ساتھ اے یو ڈی اے ایس کا افتتاح بھی کیا

احمد آباد میونسپل کارپوریشن اور مغربی ریلویز کے 29 کروڑ روپے مالیت کے مختلف پروجیکٹس

احمد آباد کے بیجل پور میں کمیونٹی ہال اور پارٹی پلاٹ کا افتتاح کیا گیا

احمد آباد کے سنند ،باؤلا اور دسکروئی میں تقریباً43 کروڑ روپے مالیت کے کُل 1220 ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعظم نریندر مودی کی لیڈر شپ کے تحت ملک بھر میں چل رہے ترقیاتی مہم کا آج ایک اہم دن

جناب نریندر مودی کے 14 سالوں کی عہدے کی مدت کے دوران گجرات کو اس طرح کی بہت سے سہولیات حاصل ہوئی ہیں جو آج خود سے کام کررہی ہیں

کسی نے اپنی آواز نہیں اٹھائی تھی ،کسی تحریک کی ضرورت نہیں پڑی تھی، کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھاپھر بھی 100 کروڑ روپے کا ایک منصوبہ تشکیل دیا گیا تھا ،کسی نے اس کا بیج بویا تھا اور اب یہ ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح یہ برگد کا ایک تناور درخت بن گیا

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم کووڈ-19 وبا سے نبردآزما ئی کررہے ہیں

گجرات پر ملین (فی 10 لاکھ ) ٹیکہ کاری کرکےملک میں سر فہرست ہے

شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ جتنی جلدممکن ہوٹیکہ لگوائیں،مکمل تحفظ تبھی حاصل ہوگا جب سبھی شہری دونوں ٹیکے لگواکر اپنے آپ کو محفوظ بنائیں گے

اگر افواہوں پر اور خدشے کے پیش نظر اگر کوئی ٹیکہ نہیں لگواتا ہے تب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کو اس کے بارے میں بتائیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینے کیلئے 23 ہزار کروڑ روپے کے کابینہ کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے جس کے سبب ملک بھر میں لاکھوں بستر ،کال سینٹر اور مزید بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جارہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے دیوالی تک غریبوں کو مفت اناج تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ گاؤوں اور ضلعوں کے ان افراد تک پہنچے جن کے پاس ریڈ کارڈ س ہیں

مودی حکومت نے گجرات سمیت ملک بھر میں ہزاروں آکسیجن پلانٹس تیار کرنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں

میں وزیر داخلہ بھی ہوں اور امدادی باہمی کا وزیر بھی ہوں لیکن ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا کہ میں پارلیمنٹ کا ایک رکن ہوں اور پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے حکومت کی اسکیموں کو عوام تک پہنچانااور عوام کی مشکلات کو حل کرنا میری ذمہ داری ہے

گاندھی نگر لوک سبھا حلقے کو ایک سبز لوک سبھا حلقہ بنانے کی درخواست کی ،15 لاکھ درخت لگائے جائیں گے تاکہ سنند تعلقہ ہریالی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائے

23 جولائی سے ٹوکیوں میں اولمپک کھیل کو د مقابلے شروع ہوجائیں گے اور ہمارے لئے یہ ایک فخر کا لمحہ ہے کہ اس میں احمد آباد کی تین بیٹیوں سمیت گجرات کی 6 بیٹیا ں بھارت کی نمائندگی کررہی ہیں ، سبھی اسکولوں کو ان بیٹیوں کی تصویریں اپنے اسکولوں میں لگانا چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سے تحریک حاصل کرسکیں

Posted On: 11 JUL 2021 8:08PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اپنے گاندھی نگر پارلیمانی حلقہ میں 448 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اورسنگ بنیاد رکھا ۔ جناب امت شاہ نےاحمد آباد کے بوپل میں 4 کروڑ روپے کی لاگت کے سِوک سینٹر اور بیجل پور میں 7 کروڑ روپے کی مالیت کے نئے تعمیر شدہ ریڈنگ روم اور ساتھ ہی ساتھ کمیونٹی ہال اور پارٹی ہال کا بھی افتتاح کیا۔انہوں نے احمد آبادکی ترقیات سے متعلق شہری اتھارٹی (اے یو ڈی اے) احمد آباد میونسپل کارپوریشن اور مغربی ریلویز کے مختلف پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا ۔ان پروجیکٹوں میں 17 کروڑ روپے کی لاگت والے احمد آباد ریلوے اسٹیشن ،چندولیا ریلوے اسٹیشن پر  4.05کروڑ روپے کےترقیاتی کام ، اَملی روڈ اسٹیشن پر 2.35 کروڑ روپے کا کام ، کھودیار اسٹیشن کے 1.72 کروڑ روپے کا کام، اور کالول اسٹیشن پر 3.75 کروڑ روپے کی تزئین کاری کے کام شامل ہیں۔

وزیر داخلہ نے اے یو ڈی اے کی پانی کی تقسیم سے متعلق دو اسکیموں کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس میں 98 کروڑ روپے کی گھُوما ٹی پی اسکیم سے علاقے کے تقریباً 35 ہزار لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا اور267 روپے کے ٹل اوی ہیڈورکس واٹر سپلائی پروجیکٹس   سے سردار پٹیل رنگ روڈ کے اطراف واقع تقریباً 45 گاوؤ کو فائدہ پہنچے گا۔وزیر داخلہ امت شاہ نے سنند باؤلہ اور دسکروئی میں تقریباً 43 کروڑ روپے مالیت کے 1220 ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AJC8.jpg

 

اپنے خطاب میں جنا ب امت شاہ نے کہا کہ انہیں اس بات کی بہت خوشی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی لیڈر شپ کے تحت ملک بھر میں چل رہی ترقیاتی مہم میں آج یہ ایک اہم دن ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بہت زیادہ خوش ہونے کا یہ ایک موقع ہے کہ جب کُل 267 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی کام شروع ہونے جارہے ہیں ۔اے یو ڈی اے کے تحت آج سے شروع ہونے والی گھوما ٹی پی اسکیم کے تحت لگ بھگ 100 کروڑ روپے کے اخراجات سے 35 ہزار سے زیادہ شہریوں کے گھروں تک پینے کا صاف پانی پہنچے گا۔نہایت دور اندیشی کے ساتھ اس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ آئندہ 30 سالوں میں آبادی میں اضافے کے بعد بھی پانی کی کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے ملک ،دنیا اورتحریک دینے والے افراد کی  ترقیات سے متعلق  بہت سی کہانیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔دو طرح کے لیڈران ہوتے ہیں ایک تو وہ کہ جو کچھ ہورہا ہے اسے ہونے دیاجائے اور دوسرے وہ جو بہتر کارکردگی  کیلئے انتھک کام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ کام کو وقت پر پورا کرسکیں اور تیسری طرح کے لیڈروزیر اعظم نریندر مودی جیسے شخص ہیں جنہوں نے ایک ایسا نظام تشکیل دیا ہے جو نظام ان کے بعد بھی قائم رہے گا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ گجرات کو اس نظام سے بے حد فائدہ ہوا ہے۔وزیر اعظم کے 14 سالہ دور اقتدار میں گجرات کو اس طرح کی  بہت سی سہولیات حاصل ہوئیں جو آج خود سے کام کررہی ہیں ۔کسی نے اپنی آواز نہیں اٹھائی تھی ،کسی تحریک کی ضرورت نہیں پڑی تھی، کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھاپھر بھی 100 کروڑ روپے کا  ایک منصوبہ تشکیل دیا گیا تھا ،کس طرح اس کا بیج بویا گیا تھا اوریہ برگد کا ایک تناور درخت بن گیا یہ ایک بہترین مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ بوپل میں متوسط طبقے کے نوجوانوں نے 10 ویں اور 12 ویں کے اوپن امتحانات دئے ہیں، وہ سوچتے تھے کہ پڑھائی کیلئے کہاں جایا جائے کیونکہ سہولیات دستیاب نہیں تھیں ،یہاں تک کہ ایک جگہ بھی بجلی دستیاب نہیں تھی۔سِوک سینٹر میں بہت طرح کی سہولیات دستیاب کرائی گئیں ہیں جس کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مغربی ریلوے کے ذریعہ 29 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ جدید کاری اور تزئین کاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔17 کروڑ روپے کی لاگت سے احمد آباد ریلوے اسٹیشن کی تزئین کاری کی گئی ہے۔جناب امت شاہ نے کہا کہ امبلی ، کھودیار،چندلوڈیا اور کلول جیسے ریلوے اسٹیشنوں پر بنیادی  سہولتیں دستیاب نہیں تھیں ۔ان بنیادی سہولتوں کو تشکیل دینے کیلئے مغربی ریلوے کے ساتھ سبھی چھوٹی چھوٹی سہولیات پربہت زیادہ دھیان دھیان دینے کیلئے بات چیت کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SPNZ.jpg

 

 

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ جس میں ترقیات کے لحاظ سے دیہی علاقوں اور شہری  علاقوں دونوں پر ہی توجہ دی گئی ہے اور 2024 سے قبل ملک بھر کے سبھی لوک سبھا حلقوں میں اس حلقے کو پیش پیش رکھا جائے گا۔ملک کے لیڈر جناب نریندر مودی اور ان میں لوگوں کے ذریعہ حاصل اعتماد کو قائم رکھتے ہوئے وہ اس بات کو یقینی بنائیں۔بھارتی حکومت نے پینے کا پانی ،کھانا پکانے کی گیس،بیت الخلاء جیسی بنیادی سہولیات  کو ہر گھر تک پہنچانے کو یقینی بنانے کیلئے  بہت سی اسکیموں کو نافذ کیا ہے۔ملک کے وزیر اعظم کو مختلف اسکیموں کے تعلق سے لوگوں کی فلاح و بہبود کے تئیں تشویش رہی ہے۔گجرات میں جنا ب وجے روپانی اور نتن پٹیل نے بھی بہت سی اسکیمیں نافذ کی ہیں۔جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے ذریعہ صحت سے متعلق اسکیم تیار کی گئی ہے ،یہاں مدر اسکیم بھی کام کررہی ہے۔آپ کا پارلیمنٹ کا رکن ہونے کے ناطے میں میرے دفتر ،میرے ساتھی،ایم ایل ایز اور کاؤنسلرو کی ذمہ داری کے علاوہ اس کو مناسب طور سے انجام دئے جانے کویقینی بنانا میری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کو کوئی بھی منتخبہ لیڈر ایم پی یا ایم ایل اے اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں پیچھے نہیں ہٹے گااور ہم اس لوک سبھا حلقے کو سب سے زیادہ ترقی یافتہ حلقہ بنانے کی طرف گامزن ہوں گے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی اہل قیادت کے تحت ہم کوویڈ-19 وبا پر سختی سے قابو پارہے ہیں ۔اس لڑائی میں کووڈ-19 وبا کی پہلی اور دوسری لہر شامل ہے اور تحفظاتی شیلڈ تیار کرنے کی اب شروعات ہوگئی ہے۔انہوں نےکہا کہ گجرات پر ملین (فی 10 لاکھ ) ٹیکہ کاری کرکےملک میں سر فہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ احمد آباد ضلع انتظامیہ کی اس ضمن میں خصوصی  عزت افزائی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ضلع میں 45 سال سے زیادہ کے 86 فیصد شہری ٹیکے لگواچکے ہیں اور 18 سے 44 سال کی عمر کے 32 فیصد شہری بھی ٹیکہ لگوا چکے ہیں۔ جناب شاہ نے  احمد آباد اور گجرات کے سبھی شہریوں سے درخواست کی کہ وہ جتنی جلد ہو ٹیکہ لگوائیں ۔ انہوں نے کہا کہ 100 فیصد تحفظ تبھی مکمل ہوگا جب سبھی شہری دونوں ٹیکے لگواکر اپنے آپ کو محفوظ بنائیں گےاور تبھی ہم کووڈ-19 کے خلاف جنگ جیتنے کے قابل ہوں گے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کووڈ-19 پر قابو پانے کیلئے محض بیداری سے ہی سیکیورٹی شیلڈ  تشکیل دینے میں مدد مل سکتی ہے۔یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم ویکسین لگوائیں اگر کچھ افواہوں اور خدشات کے  سبب اگر کوئی ویکسین نہیں لگواتا ہے تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان اعتراضات کو ختم کریں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UP5J.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا  کووڈ – 19  کے خلاف لڑائی میں بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے لئے 23 ہزار کروڑ روپے کی  کابینہ  کی منظوری حاصل کی۔ اس سے  ملک بھر میں لاکھوں بستر ، کال سینٹرس اور  دیگر بنیادی ڈھانچہ  تشکیل دئے جانے کا منصوبہ ہے۔ جناب نریندر مودی نے  بہت ہی  سمجھ داری اور احساس کے ساتھ  دیوالی تک  غریبوں کو  مفت  غذائی اناج تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں   اس بات  کو یقینی بنایا چاہئے کہ  غذائی اناج اُن گاؤوں اور ضلعوں میں رہنے والے افراد تک پہنچے، جن کے پاس ریڈ کارڈ ہیں۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ گاندھی نگر لوک سبھا حلقے کے لئے ایک کال سینٹر شروع کیا گیا ہے، جس کے لئے  مفت  غذائی اناج کی تقسیم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے  کال کی جارہی ہیں۔ اگر  ٹیکہ کاری  میں  کوئی مشکل آتی  ہے تو  ایک ٹول فری نمبر بھی شروع کیا گیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ  دوسری لہر کے دوران  آکسیجن کی قلت  کی  نریندر مودی حکومت نے  ملک بھر میں ہزاروں آکسیجن پلانٹ قائم کرنے کے لئے کوششیں شروع کی ہیں اور گجرات  اس سے  مستثنی نہیں ہے۔ گجرات کی سرکار  رضار تنظیمیں اور بھارت سرکار، سبھی مل کر کام کر رہی ہیں۔ جناب نریندر مودی حکومت نے  4 لاکھ  سے زیادہ آکسیجن  بستر کی خدمات  فراہم کرنے کی صلاحیت کے ساتھ آکسیجن  پلانٹ لگائے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ  انہیں یقین ہے کہ  ان سب سے  کووڈ  -19  کے خلاف لڑائی میں ہمیں بہت مدد ملے گی۔

احمد آباد کے سنند میں تقریبا  43 کروڑ روپے مالیت کے  کُل 1220  ترقیاتی پروجیکٹوں کا  افتتاح اور سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی  نے  ان پر  بھروسہ کیا ہے ، اسی لئے وہ  وزیر داخلہ  بھی ہیں اور تعاون کے وزیر بھی ہیں، لیکن وہ ہمیشہ  یاد رکھیں گے کہ وہ  پہلے  پارلیمنٹ کے ممبر ہیں اور  وہ  سنند کے  رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔ لہذا  اس علاقے کی ترقی میری  اہم ذمہ داری ہے۔ یہ  ایک ممبر پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ  حکومت کی اسکیموں کو   عوام  تک پہنچائے اور  عوام کے مسائل حل کرے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ  کیونکہ ان کی پارٹی اقتدار میں ہے، لہذا   عوام  کا  قانون ساز  ممبروں کے پاس پہنچنے کی بجائے  قانون سازوں  کی عوام تک پہنچنے کی روایت  شروع ہو گئی ہے۔ یہ بدلتے ہوئے کام کے کلچر کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم   نریندر مودی کی قیادت میں  ہمیں اس تبدیلی  کو آگے لے جانا ہے تاکہ  ملک  دنیا میں اعلیٰ مقام تک پہنچ سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MJDN.jpg

جناب امت شاہ نے  گاندھی نگر لوک سبھا حلقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ  تقریبا 15 لاکھ  درخت لگا کر  اسے  گرین لوک سبھا حلقہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ  سنند تعلقہ اس سے  پیچھے  نہیں چھوٹنا  چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ  اگر  اس کے پورے علاقے کی  حدوں کے ساتھ  جی آئی ڈی سی کی مدد  سے  طویل عمر کے لئے درخت لگائے جاتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔ جی آئی ڈی  سی افسروں کو  درختوں میں پانی دینے کے لئے انتظامات کرنے چاہئں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  ٹوکیو میں ، جو جاپان کی راجدھانی ہے، 23  جولائی سے اولمپک کھیل کود  مقابلے شروع ہو رہے ہیں، یہ  فخر کی بات ہے کہ  احمدآباد سے   3  بیٹیوں سمیت  گجرات کی 6 بیٹیاں  ان اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ  جب کھیلو گجرات مہم ریاست میں  شروع ہوئی تھی، تو عوام  مذاق  کیا کرتے تھے، کہ  کیا  کبڈی اور کھوکھو کے کھیل سے گولڈ میڈل جیتا جا سکتا ہے۔ البتہ آج  گجرات کی 6 بیٹیاں اولمپکس میں حصہ لینے جارہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ سونے کے تمغے جیتیں گی۔ جناب امت شاہ نے کہا  ان لڑکیوں کی تصویریں ہر اسکول میں نصب کی جانی چاہئے  تاکہ زیادہ سے زیادہ  بچے ان سے تحریک لیں۔

 

 

*******

ش ح-ح ا۔ش ر- ق ر - م ش

 U: 6455



(Release ID: 1734789) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Marathi , Gujarati , Tamil