ارضیاتی سائنس کی وزارت

کئی ریاستوں میں دوردراز کے مقامات پر شدید سے شدید تر بارش کا امکان

Posted On: 11 JUL 2021 4:27PM by PIB Delhi

بھارتی محکمہ موسمیات کے محکمے (آئی ایم ڈی ) کے موسم سے متعلق بلیٹین کے مطابق کونکن اور گوا میں شدید سے شدید تر بارش اور دوردراز کے مقامات پر انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی، گجرات خطہ، وسطی مہاراشٹر، ساحلی آندھراپردیش اور یانم ، تلنگانہ ، ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک ، کیرالہ اور ماہے اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکل کے دوردراز علاقوں میں شدید سے شدید تر بارش کا امکان ہے۔

بلیٹین میں یہ بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ جموں، کشمیر،  لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد، مغربی اترپردیش، مشرقی راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، سب ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم ، اڈیشہ ،انڈومان نیکوبار جزائر ، سوراشٹر اور کچھ ،مراٹھ واڑہ اور رائل سیما، شمالی اندرونی کرناٹک اور لکش دیپ میں دور دراز کے مقامات پر موسلادھار بارش ہوگی۔

پنجاب، ہریانہ ، چنڈی گڑھ اور دہلی ، انڈومان ونیکوبار جزائر اور تلنگانہ میں دوردراز کے مقامات پر بجلی کی چمک اور گرج کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر  فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور جموں، کشمیر ، لداخ، گلگت بلتستان  اور مظفرآباد، ہماچل پردیش ، اترپردیش، راجستھان ، ودربھ ، بہار، جھارکھنڈ ،مغربی بنگال اور سکم ، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ اور منی پور ، میزورم اور تری پورہ ، وسطی مہاراشٹرا،  مراٹھواڑہ ، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم ، رائل سیما اور تمل ناڈو ، پڈوچیری اور کرائیکال  میں دوردراز کے علاقوں میں بجلی کی چمک اور گرج کے ساتھ تیزہوائیں چل سکتی ہیں ۔

بلیٹین میں مزید بتایا گیا ہے کہ مغربی راجستھان  کے دوردراز کے حصوں میں لو چلنے کا امکان ہے اورمغربی وسطی اور جنوب مغربی  بحیرہ عرب کے اوپر جنوب مشرقی ، مشرقی وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب اور گجرات - مہاراشٹر - گوا - کرناٹک - کیرالہ کے ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور ؛ لکش دیپ علاقہ ، مغربی وسطی  اور جنوبی  خلیج بنگال  اور تامل ناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل کے ساتھ  اور اس سے دور؛ خلیج منّار اور بحیرہ انڈمان میں طوفانی  جیسا موسم (45سے 55 کلومیٹر فی گھنٹے سے  65 کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتار سے  تیزہوائیں ) ہونے کا امکان ہے ۔

ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں نہ جائیں۔

*******

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6446)

 


(Release ID: 1734653) Visitor Counter : 198