سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی آئی ٹی مدراس اور سونی انڈیا کے ذریعہ منعقدہ نیشنل ہیکاتھون میں آئی او ٹی سینسر بورڈ کو استعمال کرتے ہوئے سولیوشن تلاش کرنے کے لئے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی
Posted On:
10 JUL 2021 8:59AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 جولائی 2021، ملک بھر کے شہری اب ایک نیشنل ہیکاتھون بعنوان ’سمویدھن 2021۔ سینسنگ سولیوشنز فار بھارت‘ کے ذریعہ آئی او ٹی سینسر بورڈ کا استعمال کرتے ہوئے سماج کے مفاد والے بھارت کے لئے مخصوص وسائل کو حل کرنے میں شرکت کرسکتے ہیں۔
اس گرانٹ چیلنج کمپٹیشن کے لئے رجسٹریشن یکم جولائی 2021 کو شروع کیا جاچکا ہے جوکہ بھارت میں رہنے والے بھارت کے تمام شہریوں کے لئے کھلا ہے۔ اس کا انتظام مشترکہ طور پر آئی آئی ٹی مدراس پراورتک ٹکنالوجیز فاؤنڈیشن (آئی آئی ٹی ایم۔ پی ٹی ایف) نے سونی انڈیا سافٹ ویئر سینٹر کے ساتھ مل کر کیا ہے اور یہ سونی سیمی کنڈکٹر سولیوسز کارپوریشن کے اسپریسینس بورڈ پر مبنی ہے، جس کو شرکا اس چیلنج کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔آئی آئی ٹی ایم ۔ پی ٹی ایف سینسر، نیٹ ورکنگ، ایکچویٹرز اور کنٹرول سسٹمز (ایس این اے سی ایس) کے شعبوں کے لئے ایک ٹکنالوجی کا اختراعی مرکز (ٹی آئی ایچ) ہے جس کو سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے کے ذریعہ انٹر ڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹم سے متعلق قومی مشن کے تحت امداد فراہم کراتا ہے۔
ملک بھر کے تمام ہندوستانیوں کو اس ہیکاتھون میں شریک ہونے کی اپیل کرتے ہوئے ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا ’’مستقبل کا تعلق تمام مادی نظاموں کے ترسیل کمپیوٹنگ انفارمیشن اور ڈاٹا جمع کرنے ، مشین سینسنگ، خود کار فیصلوں اور ایکشن اور کنٹرول کے تال میل سے ہوگا۔ اس طرح ہر قسم کے سینسر، سائبر ۔ فزیکل سسٹمز میں اہم رول ادا کریں گے‘‘۔
گرانڈ چیلنج کے لئے زیادہ سے زیادہ 3 ارکان پر مشتمل ٹیم رجسٹریشن کراسکتی ہے۔ یہ چیلنج تین مرحلوں۔ کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز اور فائنلز میں منعقد کیا جائے گا۔ کوارٹر فائنلز کے لئے مجموعی طور پر 75 نظریات کو منتخب کیا جائے گا اور ان میں سے 25 بہترین خیالات کو سیمی فائنلز کے لئے منتخب کیا جائے گا۔
ہر ایک فائنلسٹ کو انعام دیا جائے گا اور 7 فائنلسٹ ہوں گے ۔ بہترین ٹیموں کو تین لاکھ روپے مالیت کے انعامات دیئے جائیں گے۔ انعام کی رقم کے علاوہ جیتنے والے آئی آئی ٹی مدراس پرورتک ٹکنالوجیز فاؤنڈیشن کے ذریعہ ایک صنعتی امدادی اسکیم کے لئے بھی اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہر ایک کوارٹر فائنل میں آنے والے کو آئی آئی ٹی مدراس پرورتک ٹکنالوجیز فاؤنڈیشن کی جانب سے سونی سیمی کنڈکٹر سولیوشنز کارپوریشن کے ذریعہ اسپریسینس ٹیم ایم بورڈ مفت فراہم کرایا جائے گا۔
’سمویدن 2021 کے منفرد پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے ایونٹ کو آرڈی ینٹر آئی آئی ٹی مدراس کے پروفیسر وی کاما کوٹی نے کہا کہ آئی آئی ٹی ایم۔ پی ٹی ایف محض اختراعی سولیوشنز اور سینسر بورڈ سولیوشنز کے شعبے میں ملک بھر میں باصلاحیت افراد کی تلاش کرنے کے لئے ہی عہد بند نہیں بلکہ یہ کامیاب اسٹارٹ اپس کے لئے ایسا پلیٹ فارم فراہم کرانے کے لئے بھی عہد بند ہے جس سے قومی اہمیت کے سماجی مسائل کو حل کیا جاسکے‘۔
سونی انڈیا سافٹ ویئر سینٹر کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب ماسا یوکی توری یومی نے سونی کی جدید ترین ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ بھارت کے مسائل اور چیلنجوں کے حل کے سلسلے میں تعاون پر خوشی کا اظہار کیا۔
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں:
سائی رام رادھا کرشن۔ آئی آئی ٹی مدراس میڈیا سیل، چنئی
موبائل: 9840108083/ ای۔ میل: sairam.radhakrishnan@footprintglobal.com
بھوانی گِڈو۔ فٹ پرنٹ گلوبل کمیونی کیشنز
موبائل: 9999500262/ ای۔ میل: bhavani.giddu@footprintglobal.com
من موہن نیگی: فٹ پرنٹ گلوبل کمیونی کیشنز
موبائل: 965415779/ ای۔ میل: manmohan.negi@footprintglobal.com
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 6416
(Release ID: 1734471)
Visitor Counter : 206