وزارت خزانہ
سوویرین گولڈ بانڈ اسکیم 2021-22 – سیریز-IV- کی ایشوقیمت
Posted On:
09 JUL 2021 7:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی،09 جولائی 2021: ج
حکومت ہند کے نوٹیفکیشن نمبر 4 (5) -بی (ڈبلیو اور ایم) / 2021 مورخہ 12 مئی 2021 کے مطابق ، سوویرین گولڈ بانڈز 2021-22 (سیریز-IV ) 12سے 16 جولائی، 2021 کی مدت کے لئے کھولے جائیں گےجس میںسیٹلمنٹ تاریخ 20 جولائی 2021 ہو گی۔ خریداری کی مدت کے دوران بانڈ کی اشاعت کی قیمت 4807 روپے (صرف چار ہزار آٹھ سو سات روپے) فی ایک گرام ہو گی، جیسا کہ آر بی آئی نے اپنی پریس ریلیزمیں بھی مورخہ 9 جولائی 2021 کو شائع کیا ہے۔
حکومت ہند نے ہندوستان کے ریزرو بینک کے ساتھ مشورہ کرکے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اُن سرمایہ کاروں کو جو آن لائن درخواست دیتے ہیں اور اس کے لیے ڈیجیٹل کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں تو انھیں فی گرام 50 روپئے ( صرف پچاس روپئے) کی رعایت دی جائے گی۔ اس طرح کے سرمایہ کاروں کے لیے گولڈ بونڈ کی ایشو قیمت 4757 روپئے (چار ہزار سات سو ستاون روپئے صرف) سونا فی گرام رہے گی۔
*****
U.No.6405
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1734328)
Visitor Counter : 189