زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
شوبھا کرند لاجے نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت کی حیثیت سے چارج سنبھالا
Posted On:
08 JUL 2021 8:06PM by PIB Delhi
محترمہ شوبھا کرند لاجے نے زراعت اور کسانوں کی بہود کی وزارت میں وزیر مملکت کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے محترمہ شوبھا کا خیر مقدم کیا اور ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے تئیں اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔
محترمہ شوبھا نے نئی ذمہ داریاں سوپنے جانے کیلئے اعلیٰ قیادت کے تئیں تشکر کا اظہار کیااور وزارت میں ذمہ داریاں نبھانے کے عزم کا بھی یقین دلایا ۔
چارج سنبھالنے کے بعد محترمہ شوبھا نے میڈیا اور وزارت کے اپنے سینئر عہدہ داروں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔اس موقع پر وزارت کے سینئر افسران بھی موجو د تھے۔
*******
ش ح- ح ا- م ش
U: 6380
(Release ID: 1734117)
Visitor Counter : 176