سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈاکٹر ویریندر کمار نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر کے عہدے کا چارج سنبھالا
محترمہ پرتیما بھومک اور جناب اے-نرائن سوامی نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت میں وزرائے مملکت کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھالا
Posted On:
08 JUL 2021 7:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،8 جولائی 2021/ ڈاکٹر وریندر کمار نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ ڈاکٹر وریندر کمار اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اتوالے کی موجودگی میں محترمہ پرتیما بھومک اور جناب اے-نارائن سوامی نے بھی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت میں وزرائے مملکت کی حیثیت سے اپنے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔ ان کا خیر مقدم جناب آر سبرامنیم ، سکریٹری ، محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات (ایم ایس جے ای) اور محترمہ انجلی بھاور ا ، سکریٹری محکمہ برائے معذور افراد کے تفویض اختیارات (ایم ایس جے ای) نے دونوں محکموں کے اعلی افسران کے ساتھ مل کر کیا۔
ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا کہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ وزیراعظم کے ویژن ’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس‘ کو آگے لے کر جائیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر کے ذریعہ جو کام پہلے سے ہی اچھے ہورہے ہیں ، کو آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ معاشرے کے ان کم مراعات یافتہ یا محروم افراد کے لئے کام کرنا اپنی خوش قسمتی محسوس کرتے ہیں، جن کی زندگی جدوجہد اور مشکلات سے بھری ہوئی ہے۔ یہ ان کے لئے ایک اچھا موقع ہے کہ وہ مشکل حالات میں زندگی گزار رہے لوگوں کی زندگی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے قابل ہوجائیں اور ان کی زندگیوں میں تبدیلی لاکر ایک فرق پیدا کریں۔ وزیر موصوف نے مزید کہاکہ پسماندہ طبقوں کے لئے کام کرنا ایک اجتماعی کوشش ہوگی جس میں ان کے لئے تیار کردہ پالیسیوں اور پروگراموں کے نفاذ کے لئے لوگوں کے خیالات اور مشوروں کو شامل کیا جائے۔
جناب وریندر کمار اس وقت مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ حلقے سے رکن پارلیمان ہیں۔ وہ 1996 سے مسلسل لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ جناب وریندر کمار کئی اہم کمیٹیوں کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ مصیبت میں لوگوں کی معاشرتی اور معاشی حیثیت کو بڑھانے میں مدد کرنے، باصلاحیت افراد کو ان کی ترقی کے مواقع تلاش کرنے، معاشرتی برائیوں کے خلاف جنگ لڑنے اور اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-6363
(Release ID: 1733968)
Visitor Counter : 190