جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
‘‘قابل تجدید توانائی اور مسلسل فراہمی’’ میں خواتین پر ویبنار
مرقرین نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ذیادہ سے ذیادہ خواتین کو شامل کرنے پر زور دیا
Posted On:
07 JUL 2021 9:07PM by PIB Delhi
نئی اور قابلتجدید توانائی کی وزارت (MNRE) نے بین الاقوامی شمسی اتحاد (ISA) کے اشتراک سے آج ایک ویبنار کا انقعاد کیا، جس کا موضوع تھا ‘‘قابل تجدید توانائی اور مسلسل فراہمی میں خواتین ’’۔ خیر مقدم کی تقریر MNRE کے سکریٹری جناب اندو شیکھر چترویدی نے کی۔ بین الاقوامی شمسی اتحاد کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر اجے ماتھر اور اقوام متحدہ میں خواتین کی ملک کی نمائندہ محترمہ سوسن فرگوسن ے کلیدی خطبہ دیا ۔
ویبنار میں دوپینل مباحثےہوئے ۔ پہلے پینل کا موضوع تھا ، ‘‘قابل تجدیدات میں خواتین کی قیادت۔ ایک نئی دنیا کا باب’’ اور اس میں جن لوگوں نے حصہ لیا وہ ہیں : قابل تجدید توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (IRENA) کی ڈپٹی ڈائرکٹر محترمہ گوری سنگھ، انرجی اینڈ ریسورسیز انسٹی ٹیوٹ (TERI)کی ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر وبھا رھون، EESLکنورجسیس کی CEOمحترمہ مہوا اچاریہ، کائنٹک گرین کی محترمہ سلاجا فروڈیا موتوانی اور توانائی ماحولیات اور پانی کی کونسل (CEEW)کی CEOڈاکٹر ارونابھا گھوش۔ دوسرے پینل کا موضوع تھا ۔ ‘‘RE میں خواتین مہمکار’’، اختراع اور اقتصادی ترقی کا راستہ’’ اور پینل کے شرکاء تھے : خود روزگار خواتین کی انجمن (SEWA)کیسکریٹری جنرل محترمہ ریما نانا وتی، بیر فوٹ کالج کی محترمہ میگن فیلون، فرنٹیئر مارکیٹس کی CEO اجیتا شاہ، مواصلات اور حکمت عملی، ISAکی ڈائرکٹر محترمہ سسلی مارٹن فیسس، یو این وومن محترمہ سہیلہ خان اور اسکل کونسل فار گرین جوب کے CEOجناب پروین سکسینہ۔
ویبار میں دنیا بھر کے ناظرین نے شرکت کی۔ یہ ایک موقع تھا کہ ذیادہ سے ذیادہ خواتین کو سامنے لائے اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں اپنی اہم عہدوں پر فائز کرنے کے لیے نتیجہ خیز بات چیت کا آغاز کیا جائے نیز انہیں کاروباری مواقع فراہم کیے جائیں۔ یہ ویبنار توانائی کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلی سطح کے مکابلے کے لیے گلوبل تھیم تھیم چمپیئن کے کردار میں ہندستان کی عالمی وکالت کی کوششوں کا بھی ایک حصہ تھا جو ستمبر 2021میں ہونے والا ہے ۔
ویبنار یہاں دیکھیں:
*******
ش ح،ع س، ج
U.No. : 6293
(Release ID: 1733542)
Visitor Counter : 196