صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال


ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کو 37.43 کروڑ سے زیادہ ویکسین ڈوزیز دستیاب کرائی گئیں

ریاستوں/ مرکز کے انتظام والے علاقوں/ اور پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس اب بھی 1.67 کروڑ ڈوزیز دستیاب ہیں جنہیں ابھی لگایا جانا ہے

Posted On: 07 JUL 2021 10:46AM by PIB Delhi

 

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کو  وسعت دینے اور اس کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے عہد بستہ ہے۔سبھی کو کووڈ-19 سے بچاؤ کاٹیکہ لگانے کا نیا مرحلہ 21 جون2021 کو شروع کیاگیا تھا۔ ٹیکہ کاری مہم کو ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کو ٹیکوں کی مزید دستیابی کے پیشگی روشن  امکانات کے ذریعہ بڑھایا گیا ہے۔ تاکہ ان کے ذریعہ بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے اورٹیکوں کی سپلائی چین کو زیادہ کارگزار بنایا جاسکے۔

ملک کی ٹیکہ کاری مہم حصے کے طور پر بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مفت ٹیکے فراہم کرکے ان کی مدد کررہی ہے۔سبھی کو ٹیکہ لگائے جانے کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت نے  ملک میں ویکسین تیار کرنے والوں کے ذریعہ تیار کی گئی ۔ 75 فیصد  ویکسین خریدی ہے اور اسے ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کو( بالکل مفت) سپلائی  کیا ہے۔

سبھی وسائل کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو  اب تک 37.43 کروڑ(37,43,25,560) سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں اورمزید48,65,110  ویکسین خوراکیں اُنہیں جلد ہی مل جائیں گی۔

(آج صبح آٹھ بجے تک دستیاب اعداد وشمار کے مطابق) اس میں سے اب تک مجموعی طور پر 35,75,98,947  ڈوزیز لگائی جاچکی ہے جس میں ضائع ہونے والی ڈوزیز  کی تعداد بھی  شامل ہے۔

ریاستوں مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس اب بھی1.67 کروڑ(1,67,26,613)  ٹیکے دستیاب ہیں جنہیں  ابھی لگایاجانا ہے۔

******


 

( ش ح ۔ش ر ۔رض)

U- 6268



(Release ID: 1733297) Visitor Counter : 184