امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مہاراشٹرکے سات کروڑلوگوں کو پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا کے تحت مئی – جون 2021 کےدوران مفت اناج فراہم کیا گیا


فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے نومبر تک بلارکاوٹ سپلائی کو یقینی بنانے کی غرض سے اناج کا وافر ذخیرہ محفوظ کرلیا ہے

Posted On: 05 JUL 2021 3:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  06 جولائی2021: مہاراشٹر کے لگ بھگ سات کروڑ لوگوں اور گوا کے 5.32 لاکھ لوگوں  کو مئی – جون 2021 کے دوران کووڈ-19 عالمی وبا کی دوسری لہر کے دوران پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی ) سے فائدہ پہنچا ہے۔

فوڈ کارپوریشن  آف انڈیا (ایف سی آئی ) پی ایم جی کے اے وائی  پر عمل درآمد کے لئے پیش پیش رہی ہے اور اس نے تمام ریاستوں  اورمرکز کے زیر انتطام علاقوں  میں  پہلے ہی اناج  کاوافر مقدار میں  ذخیرہ کرلیا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-07-05at3.35.22PMIEPH.jpeg

ممبئی میں آج میڈیا کے افراد کو تفصیل بتاتے ہوئے ایف سی آئی  مہاراشٹر کی جنرل منیجر محترمہ کے پی آشا نے کہا کہ مئی – جون  2021 کے دورا ن 3.68 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں اور 2.57 لاکھ میٹرک ٹن چاول تقسیم کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت  مہاراشٹر کےلئے دو مہینے کی مدت کے لئے سات لاکھ میٹرک ٹن اناج مختص کیا گیا ہے۔

 

ایف سی آئی ویسٹ زون کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب آرپی سنگھ نے کہا کہ حکومت نےاب اس اسکیم میں مزیدتوسیع کردی ہے  اور فوڈ کارپوریشن  آف انڈیا نے ضروریات   پوری کرنے کی غرض سے اناج کی وافر مقدار میں دستیابی  کو برقراررکھا ہے۔اس نے پہلے ہی 11.02 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں اور 6.65 لاکھ میٹرک  ٹن چاول کا ذخیرہ کررکھا ہے  ،جس میں  مزید دو لاکھ میٹرک ٹن گیہوں  اور 1.5 لاکھ میٹرک ٹن  چاول کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ مہاراشٹر  اورگوا کے تمام ریونیو  اضلاع میں اناج  کی بلارکاوٹ  سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

جناب سنگھ نے مزید کہا کہ ایف سی آئی  کے ذریعہ کئے گئے بروقت اقدام کی وجہ سے اناج کی سپلائی چین کے بندوبست میں کوئی رخنہ نہیں پڑا  اورعوام  ، میڈیا اورریاستی انتظامیہ کی جانب سے کوئی شکایت موصول  نہیں  ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ  ایف سی آئی  کے خوداپنے  یا کرائے پر لئے گئے گوداموں  میں اناج  کا وافر مقدار میں ذخیرہ ہمیشہ  دستیاب رہتا ہے۔

جناب سنگھ نے مزیدوضاحت کی کہ ایف سی آئی ، اناج کے ذخیروں کی سپلائی کے دوران  ،جسمانی  دوری برقرار رکھنے ،دفتروں  اور گوداموں  میں  چہرے پر ماسک  پہننے ، ہاتھوں  کو صاف رکھنے اور املاک وغیرہ  کو اکثروبیشتر سینی ٹائز کرنے جیسے کووڈ-19 کے تمام ضابطوں  پر عمل کررہی ہے ۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ، کووڈ-19 عالمی وبا سے پیدا اقتصادی دقتوں کی وجہ سے غریب افراد کو درپیش  پریشانیوں کو کم کرنے کی کوشش کے طورپر 23 جون کو پی ایم جی کے اے وائی اسکیم میں نومبر تک توسیع کرنے کی منظوری دی ہے ۔

اس قدم کا مقصد پورے ملک کے 80  کروڑافراد کو ہرمہینے  5  کلوگرام گیہوں  یا چاول تقسیم کرکے  انہیں فائدہ  پہنچانا ہے۔  اس اسکیم پر 67266 کروکڑروپے خرچ ہوں گے ۔ یہ اضافی مفت اناج کی تقسیم ،  این ایف ایس اے  کے تحت   مستفیدین کے لئے  مختص  باضابطہ  ماہانہ اناج کی تقسیم کے علاوہ   ہے۔

پی ایم جی کے اے وائی  پروگرام کے تحت  عالمی وبا کے اس دورمیں  غریب لوگوں کو  اناج کی  یقینی فراہمی  برقرار رکھنے کے لئے  اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام  ڈبلیو ایف   پی  نے اس پروگرام کی ستائش کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈبلیو ایف پی  اس اسکیم کے مطالعے میں دلچسپی لے رہا ہے  تاکہ دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کو   اس اسکیم کے ڈیزائن  اور عمل آوری سے فائدہ ہوسکے ۔

مہاراشٹر ،  گوا ،  گجرات ،  چھتیس گڑھ،  مدھیہ پردیش  اور  دادرا ونگر حویلی اور دمن اور دیو  پر مشتمل  ویسٹ زون کے لئے  پی ایم جی کے اے وائی کی تفصیلات جاننے کے لئے  ،  براہ مہربانی  یہاں  فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی  پریس ریلیز کا  مطالعہ کریں ۔

ایف سی آئی نے  پی ایم جی کے اے وائی پر، پریذینٹیشن دیا ہے۔

*************

 

ش ح۔ع م ۔رم

U- 62



(Release ID: 1733042) Visitor Counter : 209


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil