کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈجیٹل کامرس کے اوپن نیٹ ورک کے لئے ایڈوائزری کونسل کا قیام

Posted On: 05 JUL 2021 9:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی 6 جولائی 2021 :کامرس اور صنعت کی وزارت کے صنعتی اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ نے ڈیجیٹل کامرس کے لئے اوپن نیٹ ورک سے متعلق ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ یہ کام کوالٹی کونسل آف انڈیا(کیو سی آئی) کو سونپا گیا ہے۔ ڈیجیٹل کامرس سے متعلق  اوپن نیٹ ورک کا مقصدکسی مخصوص پلیٹ فارم کے آزاداوپن نیٹ ورک  پلیٹ پروٹوکول اوراوپن اسپیسی فکیشن کا استعمال کرتے ہوئے اوپن سورس میتھوڈولوجی پر تیار کئے گئے اوپن نیٹ ورک کو فروغ دینا ہے۔ او این ڈی سی سے پوری ویلیو چین کو ڈیجیٹل کرنے، آپریشن کو معیاری بنانے، سپلائرس کی شمولیت کو بڑھاوا دینے، لوجسٹک میں صلاحیت حاصل کرنے اور صارفین کے لئے قیمت میں سدھار ہونے کی امید ہے۔

اواین ڈی سی کو ڈیجیٹل کرنے اوراسے اپنانے میں تیزی لانے کے لئے ضروری اقدامات پر  سرکار کو صلاح دینے کے لئے ایک ایڈوائزری کونسل تشکیل دی گئی ہے۔ صلاح کونسل کے ممبروں میں مندرجہ ذیل نام شامل ہوں گے۔

  1. قومی صحت اتھارٹی کے سی ای او جناب آر ایس شرما

  2. انفوسیس کے غیر ایگزیکٹو چیئرمین جناب نندن ایم نیلیکنی

  3. کیو سی آئی  اور صلاحیتی سازی کمیشن کے چیئرمین عادل زینل بھائی

  4. اوانا کپیٹل کی بانی اور چیئرپرسن محترمہ انجلی بنسل

  • V. ڈیجیٹل انڈیا فاؤنڈیشن کے ساتھی بانی اور سربراہ جناب اروند گپتا
  1. این پی سی آئی کے ایم ڈی اور سی ای او جناب دلیپ اسبے
  2. این ایس ڈی آئی کے ایم ڈی اور سی ای او جناب سریش سیٹھی
  3. سی اے آئی ٹی کے سکریٹری جنرل جناب پروین کھنڈیلوال
  4. آر اے آئی کے سی ای او جناب کمار راجا گوپالن

ایڈیشنل سکریٹری آئی ٹی ای سی، ڈی پی آئی آئی ٹی صلاح کونسل کے کنوینر ہوں گے۔

 

 

******

U-NO.6241

ش ح ۔ح ا۔ ف ر



(Release ID: 1733026) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi