سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

تربیت کاروں کی رہنمائی  میں دل سے  (مائنڈ فل نیس) کے ساتھ کیا گیا  میڈیٹیشن ہلکی دماغی کمزوری اور  ابتدائی الزائمر  بیماری والے مریضوں کو  فائدہ کرتاہے

Posted On: 05 JUL 2021 6:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 جولائی 2021/ میڈیٹیشن یا دھیان لگانا   ایک موثر کسرت کی شکل میں  ابھر کر  سامنے آیا ہے جو دماغی توجہ ، شعور  اور نفسیاتی صحت  میں سدھار کرتا ہے۔  شری چترا  ترنول  انسٹیٹیوٹ  آف میڈیکل  سائنسیز  اینڈ ٹکنالوجی تریویندرم  کے ریسرچرز نے پتہ لگایا ہے کہ   قابل   تربیت کار کی  رہنمائی میں  کیا گیا مائنڈ فل نیس یادداشت اور دماغی کمزوری اور  بصری مقام سے متعلق  سوچ  کے معاملے میں  ہلکی دماغی کمزوری اور ابتدائی   الزائمر بیماری (اے ڈی) کے مریضوں کو  فائدہ کرتا ہے۔ اس میں نیورولوجیکل خرابیوں سے جڑے  ذہنی کمیوں کے انتظام کے لئے  ایک میڈیکل نظریہ کے طور پر  کافی صلاحیت  موجود ہے۔

ہلکی دماغی کمزوری  اور الزائمر کی ابتدائی صورتحال  ایک ایسی  صورتحال ہوتی ہے، جس میں یادداشت کمزور ہوجاتی ہے  لیکن انسان  عملی طور سے  آزاد رہتا ہے۔  ایسے مریضوں کو  راحت دلانے کے لئے  متعدد  علاج کے  متبادلوں میں سے  دھیان لگانا یا میڈیڈیشن بھی  ایک متوازن او ر لاگت موثر طریقہ ہے۔

 ایس سی  ٹی آئی ایم  ایس  ٹی تریویندرم کے   ایسوسی ایٹ پروفیسر  ڈاکٹر رام شیکھر  این مینن ایس سی  ٹی آئی ایم  ایس  ٹی کے ہی ڈاکٹر سی کیشو داس ،ڈاکٹر بجوائے تھامس  اور ڈاکٹر  ایل اے الیکزینڈر اور سرکاری میڈیکل کالج تریویندرم کے ڈاکٹر ایس کرشنن نے  دو مرحلوں میں  مطالعہ کیا۔ ہر ایک مرحلے کے لئے الگ الگ مقاصد مقرر کئے گئے تھے، پہلے مرحلے کو امیجنگ بائیو مارکر کے ذریعہ  تجربہ کار مائنڈ فل نیس  پریکٹشنرس اور  ہیلتھ نان پریکٹشنر  کے درمیان مائنڈ فل نیس اور برین ایکٹی ویشن انہانسمنٹ کے مطالعہ  شعبوں کے  نروس  کور ریلیشن کا پتہ لگانے کے لئے تیار کیا گیا تھاجو ہندستان میں ڈمنشیا بیماری کے لئے  اپنی طرح کا پہلا ملٹی ماڈیلٹی امیجنگ کام ہے۔ دوسرے مرحلے کی منصوبہ  ایم سی آئی کے ساتھ  مریضوں کے ذہنی  کارکردگی میں پہلے  اور ساتھ ہی بعد میں مائنڈ فل نیس  میڈیٹیشن تربیت کے دورران ہونے والی تبدیلیوں کو سرٹی فائی کرنے کے لئے بنائی گئی تھی۔تحقیق کاروں نے مریضوں کے لئے دس  ہفتوں کا مکمل  دھیان پر مبنی   مائنڈ فل نیس   یونیفائیڈ کنیکٹیو بیہیوئر  تھیراپی (ایم یو  سی بی ٹی)   تربیت پروگرام بھی فروغ دیا ہے۔

ابتدائی آرام حالت میں  فنکشنل میگنیٹک  رزونینس  امیجنگ  ( ایم آر آئی) کے   نتائج  نے اشارے دیئے ہیں کہ  مساوی عمر زمرے والے  صحت مند افراد جنہوں نے  اپنی طرز زندگی میں باقاعدگی سے دھیان کی مشق کو  کسی شکل میں نہیں اپنایا۔  ان کے مقابلے میں  مائنڈفل نیس پریکٹیشنرس نے  میڈیکل  پریفرنٹل  کاٹیکس اور   رائٹ  انٹیرئر انسولا میں   آرام  کی حالت والی  دماغی   سرگرمیوں کی بنیاد پربڑھتی ہوئی  کنیکٹی ویٹی  قائم کی ہے ۔ خاص طور پر دماغ کے ان حصوں سےجو جذبات، تناؤ ،  دھیان کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی جوش اور برتاؤ کےتئیں انسان کے ردعمل سے  متعلق ہیں۔

مطالعہ کا یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ مائنڈ فل نیس میڈیٹیشن میں  دھیان، جذبہ ،  تناؤ سے متعلق ردعمل  اور برتاؤ سےمتعلق  ذہنی حصوں کے   ماڈیولیشن  میں صلاحیت ہوتی ہے،جو جسم کے   دیگر حصوں    جیسے   قلب ، خون کا سرکولیشن اور میٹابالیزم پر بھی  اثر ڈالتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک سخت مائنڈ فل نیس میڈیٹیشن- بنیادی  مداخلتی پروگرام میں  ایم سی آئی    اور ابتدائی الزائمر  بیماری سے متاثر مریضوں کے درمیان دماغی  کاموں کے ساتھ ساتھ  زندگی کی کوالٹی میں   سدھار کرنے  یا اس کو  مستحکم کرنے  کی صلاحیت ہے۔ 

Description: C:\Users\Lenovo\Downloads\R S Menon_page-0003.jpgDescription: C:\Users\Lenovo\Downloads\R S Menon_page-0002.jpgDescription: C:\Users\Lenovo\Downloads\R S Menon_page-0001.jpg

 

پبلی کیشن لنک:

ڈی او آئی:10.3174/ajnr.A6219

ڈی او آئی:10.1016/j.jns.2020.117093

ڈی او آئی:10.4103/aian.AIAN_848_20

ڈی او آئی:10.1159/000496476

********

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-6231

 



(Release ID: 1733016) Visitor Counter : 239


Read this release in: English , Hindi , Punjabi