نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے غیر مقیم سات ہندستانی ایتھلیٹوں کی ٹیکہ کاری کو پورا کرنے کے لئے وزارت برائے خارجی امور سے مدد مانگی

Posted On: 05 JUL 2021 6:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 جولائی 2021/ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے  بیرون ممالک مقیم  7 ایتھلیٹوں اور 17 معاون عملے کے     کووڈ 19ویکسنیشن   کو مکمل کرنے کے لئے   وزارت خارجہ  سے مدد طلب کی ہے۔

ان کھلاڑیوں میں   جیولن (بھلا ) پھیکنے والے   نیرج چوپڑا،  جو سویڈن کے  اپسالا میں مقیم ہیں،  مکے باز  منیش کوشک   ستیش کمار ، پوجا رانی  اور سمرن جیت کور  جو اٹلی کے شہر ، اسیسی میں ہیں، اور  پہلوان  روی دہیا او ر دیپک پونیا ، جو روس میں ہیں، شامل ہیں۔

 سویڈن میں، کووی شیلڈ (ایسٹرا زینیکا)  صرف 65 سال سے سال زیادہ  عمر کے افراد کے لئے   دستیاب ہیں۔  اٹلی کی ویکسی نیشن  پالیسی  سے ہندستانی  باکسروں کو  وہاں کووی شیلڈ کے    دوسرے شاٹس وصول کرنا مشکل ہوجاتاہے  جبکہ     روس کے پاس صرف اسپوتنک ویکسن موجود ہے۔امکان ہے کہ  ہندستانی ایتھلیٹ اور معاون عملہ   ان ممالک میں     ہندستانی   مشنوں میں   اپنی دوسری خوراکیں  حاصل کریں گے۔

چار باکسر اور  گیارہ کوچن او معاون عملہ  کو جنہیں اس  ویکسن کی ضرورت ہے  ، دراصل   8 جولائی کو     اٹلی میں  اپنے ملک  سے  ہندستان لوٹنا تھا۔  باکسر فیڈریشن آف انڈیا    نے  حکومت کو لکھا تھا کہ   باکسروں کو  اٹلی میں ہی  تربیت جاری رکھنے کی   اجازت دی جائے ۔  جب تک کہ وہ ٹوکیو کے لئے روانہ نہیں ہوتے۔ اس طرح   وزارت خارجہ کی  مدد کے لئے  یہ اہم بن گیا ہے کہ    یہ یقینی بنایا جائے کہ  15 ممبروں کو    مکمل طور پر  ویکسی نیٹ کیا جائے ۔

 اگرچہ اولمپک کھیلوں کے لئے ٹوکیو اولمپک کمیٹی نے   کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو کووڈ 19 کے خلاف  ویکسی نیشن  کو  لازمی قرار دیا ہے لیکن  ہندستان نے   اس کے کھلاڑیوں ، کوچوں  اور معاون عملے کو  ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے   ترجیحی بنیاد پر   کووڈ19  سے بچاؤ کے لئے    ٹیکہ کاری کرانے کا   فیصلہ کیا ہے۔

 اس کے علاوہ،  کچھ دوسرے ایتھلیٹس کو  جلد ہی   اپنی اپنی    دوسری خوراکیں   لینے کی    ضرورت ہے۔   شوٹر  راہی سرنوبٹ،    سوربھ چودھری،   اور دیپک کمار کروشیا کے   زگریب میں    اپنے اپنے     ویکسی نیشن   لیں گے۔  ٹینس کے کھلاڑی   انکیتا رینا کو   اپنی دوسری خوراک لندن میں     ہندستان کے    ہائی کمیشن نے   مل جائے گی جبکہ جوڈوکا   سوشیلا  دیوی    اپنا  ٹیکہ    یہی مکمل  کریں گی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-6233



(Release ID: 1732965) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Punjabi