صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزیراعظم نریندر مودی نے کو-وِن عالمی اجلاس کا افتتاح کیا


اندرون ملک تیار کردہ کو-وِن پلیٹ فارم 142 ملکوں کے ٹیکنالوجی اور صحت ماہرین کو پیش کیا گیا

’’ایک زمین ، ایک صحت‘‘ : وزیراعظم نے بھارت کے انسانی جذبے کی رہنمائی کے اصول کی وضاحت کی

کو-وِن ہمارے ڈیجیٹل انڈیا مہم کا تاج اور زیور ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن

’’ہم نے ایک مضبوط جامع اور توسیع پذیر نظام تیار کیا ہے جو کرائے کی تلاش، کالابازاری اور دیگر بدعنوانیوں کو روک سکتا ہے‘‘

Posted On: 05 JUL 2021 7:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی:5؍ جولائی،2021۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کو-وِن عالمی اجلاس سے خطاب کیا ، بھارت  نے 142 ملکوں  کے نمائندوں کی ورچوول عالمی میٹنگ  میں اندرون ملک تیار کردہ کو-وِن پلیٹ فارم کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کو-وِن کے ذریعے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی منصوبہ بندی ،حکمت عملی  بنانے اور اس پر عمل درآمد کرنے کے سلسلے میں بھارت کی معلومات اور تجربات کو مشترک کرنے کیلئے منعقدہ افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WBX6.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00289Q6.jpg

عوامی جمہوریہ  بنگلہ دیش کی حکومت کے آئی سی ٹی کے وزیرمملکت عالی جناب جنید احمدپلک ، حکومت بھوٹان کے وزیر صحت عالی جناب لیونپو ڈیچین وانگمو، جبوتی حکومت کے وزیر صحت عالی جناب ڈاکٹراحمد رابلع عبداللہ ، حکومت گویانا کے وزیر صحت عالی جناب ڈاکٹر فرینک سی انتھونی،  حکومت مالدیپ کے صحت کے وزیر مملکت عالی مرتبت ڈاکٹر شاہ ماہر، حکومت افغانستان کے  صحت عامہ  کے وزیر عالی مرتبت  ڈاکٹر واحد مجروح نے  ورچوول طریق سے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

اس عالمی اجلاس کا انعقاد مشترکہ طور سے صحت وخاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو )، اُمور خارجہ کی وزارت (ایم ای اے) اور قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے) نے دنیا کے لئے  ڈیجیٹل پبلک گُڈ کے طور پر کو-وِن پلیٹ فارم کو توسیع دینے کے مقصد سے کیا تھا۔

وزیراعظم نے کو-وِن پلیٹ فارم کیلئے دنیا بھر کے ملکوں کی جانب سے دکھائے جانے والے جوش اور دلچسپی پر خوشی کا اظہار کیا: ’’بھارت اس جنگ میں عالمی برادری  کے ساتھ اپنے تمام تجربات، مہارت اور وسائل کو بانٹنے کیلئے پُرعزم ہے۔ تمام رکاوٹوں کے باوجود ہم نے دنیا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ شیئر کرنے کی کوشش کی ہے اور ہم  عالمی طریقہ کار  سے سبق حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ٹیکنالوجی کووڈ کے خلاف ہماری لڑائی  کالازمی حصہ ہے۔ خوش قسمتی سے سافٹ ویئر ایک ایسا شعبہ ہے جس میں وسائل کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے‘‘۔

ٹیکہ کاری کے عمل کو کو-وِن کے ذریعے فراہم کردہ ڈیجیٹل ریڑھ کی ہڈی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وبا کے بعد  دنیا کو آج کی عالمی  دنیا میں معمول کے حالات کے طرف لوٹنا ہو تو اس طرح کا ڈیجیٹل نقطہ نظر ضروری ہے۔ کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون اور اشتراک  کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ’’ہندوستانی تہذیب پوری دنیا کو ایک خاندان سمجھتی ہے۔ اس وبا نے بہت سارے لوگوں کو ہندوستان کے اس فلسفے کی بنیادی سچائی کا احساس دلا دیا ہے۔ ’ایک زمین، ایک صحت‘ کے نقطہ نظر کی مدد سے انسانیت یقینی طور پر اس وبا پر قابوپالے گی‘‘۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ’’کو-وِن ڈیجیٹل انڈیا مہم کا تاج کازیور  ہے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D6FI.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004F4U6.jpg

ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا کہ ’’جوکچھ بھی ہم نے تیار کیا ہے وہ ایک مضبوط ،جامع اور توسیع پذیر نظام ہے جو کرائے کی تلاش ، کالابازاری اور دیگر بدعنوانیوں کو روک سکتا ہے۔ کو-وِن پلیٹ فارم کو ضرورتوں کے مطابق بڑھایا جاسکتا ہے۔ مجھے ان جدید طریقوں کو دیکھ کر بیحد خوشی ہورہی ہے جس میں  پلیٹ فارم سے دنیا بھر کے ممالک ٹیکے لگانے کی مہم کو آگے بڑھانے کیلئے فائدہ اٹھا سکتے ہیں‘‘۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا کہ 130 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے ملک میں کو-وِن نے ویکسین کی منصفانہ اور مساوی تقسیم کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے آخری میل تک فراہمی کو یقینی بنانے ، اطلاعاتی توازن اور اسٹیک ہولڈرسکی صف بندی کے بہت بڑے چیلنج کو بھی یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے سبھی کو یہ بھی یاد دلایا کہ کثیر لثانی رسائی کی پیش کش کرتے ہوئے استعمال میں آسانی کو یقینی بنانے کے علاوہ کو-وِن نے ٹیکہ کاری کے بعد مخالف اثرات (اے ای ایف آئی) کی مسلسل ٹریکنگ  کے قابل بنایا تاکہ نہ صرف ایسے شہریوں کو ناگوار واقعات پر قابو پانے میں مدد مل سکے بلکہ پالیسی سازی کیلئے ڈیٹا بھی تیار کیا جاسکے۔ انہوں نے اس بارے  میں بھی بات کی کہ کس طرح قومی ڈیجیٹل صحت مشن  میں فی الحال تیزی لائی جارہی ہے جس میں ہر طرح کے ڈیٹا بیس موجود رہیں گے اور مریضوں کیلئے ایک سہولت رہے گی تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ اپنے صحت ریکارڈس کو جان سکیں ۔

کو-وِن کے فوائد کے بارے میں بتلاتے ہوئے کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا مینجمنٹ سے متعلق  بااختیار گروپ کے چیئرمین اور قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے ) کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرمانےکہا کہ ’’کو-وِن پلیٹ فارم دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا سافٹ ویئر ہے جس کو کووڈ-19 کے  خلاف دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کو نافذ کرنے کیلئے بھارت میں سرکردہ آئی ٹی ماہرین نے تیار کیا ہے۔ اس نے ایک شفاف نظام کو ٹیکہ کاری سہولتی مراکز تک ویکسین کی ہر خوراک کی سپلائی کی نگرانی کرنے اور زمینی سطح پر مانگ کو پورا کرنے کو ریکارڈ کرنے کیلئے قابل بنایا ہے۔ کو-وِن ایک متحریک پلیٹ فارم ہے جو کسی بھی ترمیم کو ایڈجسٹ کرسکتا ہے‘‘۔ کو-وِن کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’کو-وِن پلیٹ فارم اپنے آغاز کے بعد سے 1,38,427 کووڈ-19 ٹیکہ کاری مراکز کے نیٹ کے ذریعے  36.50 کروڑ سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین کو حاصل کرکے پہلے ہی دنیا کا تیز ترین ترقی پذیر ٹیکنالوجی پلیٹ فارم بن چکاہے‘‘۔

اُمور خارجہ کی وزارت کے سکریٹری  جناب ہرش وردھن شرنگلا نے کو-وِن پلیٹ فارم کو بطور ٹیکنالوجی ریڑھ کی ہڈی قابل اور طاقت بڑھانے والا تسلیم کیا۔انہو ں نے کہا ’’ہندوستان کی روایت کی طرح یہ ایک کھلا ہوا پلیٹ فارم ہے جو عوامی فلاح وبہبود کے طور پر بانٹنے کیلئے دستیاب ہے۔ یہ پلیٹ فارم  پوری دنیا میں صحت اقدامات کے لئے اپنایا جاسکتا ہے۔ ہم پارٹنر ملکوں کے ساتھ اپنے تجربا ت کو بانٹنا چاہتے ہیں‘‘۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے کہا کہ ’’وبا ئی مرض کے آغاز کے بعد تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے  کووڈ-19 کی نگرانی ،روک تھام، پتہ لگانے اور بندوبست کیلئے ایک مستحکم پروٹوکول قائم کیا۔ مائیکرولیول ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ حکمت عملی کو انجام دینےکیلئے 10 لاکھ سے زیادہ صف اول کے  صحت کارکنان  کاایک وسیع نیٹ ورک تیار کیا گیا تھا۔ ہم نے ان کوششوں کو مربوط اور مستحکم کرنے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کی طاقت کااستعمال کیا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ کس طرح کووڈ مشتبہ افراد کا پتہ لگانے اور نگرانی کرنے کیلئے آروگیہ سیتو موبائل ایپ،بھارت  میں کووڈ کیسز کی بروقت نگرانی کیلئے وزارت میں کووڈ انڈیا پورٹل ، ٹیلی میڈیسن خدمات کیلئے ای-سنجیونی ایپ  جیسے دیگرآئی ٹی اقدامات  نے صحت سہولتی مراکز کے فزیکل نیٹ ورک کو مکمل کیا۔

صحت کے ایڈیشنل سکریٹری، جناب آلوک سکسینہ، صحت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب وکاس شیل، قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے ) کے  ڈپٹی سی ای او ڈاکٹر وِپُل اگروال ، قومی ڈیجیٹل صحت مشن (این ڈی ایچ ایم) کے مشن ڈائرکٹر  اور قومی صحت اتھارٹی  (این ایچ اے) کے ایڈیشنل سی ای او ڈاکٹر پروین گیدام بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔

اس پروگرام کو براہ راست نشر کیا گیا تھا:

ٹوئیٹر: https://twitter.com/AyushmanNHA/status/1411991677233815553?s=20

فیس بک: https://www.facebook.com/story.php?story_fbid=907132699837875&id=177925422917450&scmts=scwspsdd

یو ٹیوب:https://youtu.be/DhkFrzVAxnU

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:6230


(Release ID: 1732956) Visitor Counter : 255


Read this release in: English , Hindi