الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

آئی ٹی ہارڈ ویئر کی مینوفیکچرنگ کے لئے پی ایل آئی اسکیم نےلیپ ٹاپس، ٹیلبیٹس، آل ان ون پرسنل کمپیوٹر اور سرور الیکٹرانک کی مینوفیکچرنگ میں ایک نئے دور کا آغاز کیا


الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے آئی ٹی ہارڈ ویئر مصنوعات کے لئے پروڈکشن سے جڑی تحریک (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت 14ا ہل درخواست کنندگان کو منظوری دی ہے

بھارت میں ان مصنوعات کو تیار کرنے کے لئے 7325 کروڑ روپے مالیت کی تحریک چار برسوں میں فراہم کرائی جائے گی

چار برسوں میں 1.61 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے پروڈکشن اور 60 کروڑ روپے مالیت کی برآمدات کا تخمینہ ہے

اس سے چار برسوں میں 2417 کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے 36066 اضافی مواقع پیدا ہوں گے

Posted On: 01 JUL 2021 8:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  یکم جولائی 2021،          وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  اور ’ڈیجیٹل انڈیا‘ اور  ’میک ان انڈیا‘ جیسی وژنری پہلوں  کی وجہ سے بھارت میں  گزشتہ پانچ برسوں میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ الیکٹرانکس سے متعلق قومی پالیسی 2019 میں بھارت کو  الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ (ای ایس ڈی ایم) کے لئے  ایک عالمی  مرکز  بنانے کا  نظریہ پیش کیا گیا ہے۔اس کے لئے  سائز اور پیمانے ، برآمدات  کو فروغ دینے اور  عالمی مسابقت کے لائق بنانے کے لئے اس صنعت  کے واسطے موافق ماحول تیار کرتے ہوئے  گھریلو ویلیو ایڈیشن  پر  توجہ مرکوز کی جائے گی۔

الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے  آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لئے  پروڈکشن سے  جڑی تحریک (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت 14ا ہل درخواست کنندگان کو منظوری دی ہے۔ آئی ٹی ہارڈ ویئر  کے لئے پی ایل آئی اسکیم کو  3 مارچ 2021 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔  آئی ٹی  ہارڈویئر کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت نشانے کے زمرے میں لیپ ٹاپس، ٹیلبیٹس، آل ان ون پرسنل کمپیوٹر اور سرور  آتے ہیں۔

پی ایل آئی اسکیم کے تحت اہل  درخواست کنندگان کو منظوری دیتے ہوئے  الیکٹرانکس اور آئ ٹی ، مواصلات، قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے کہا کہ  نے جہاں تک عالمی اور گھریلو منیوفیکچرنگ کمپنیوں سے درخواستیں موصول ہونے کا تعلق ہے،  پی ایل آئی اسکیم کو  بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

صنعت نے  ایک عالمی سطح کے مینوفیکچرنگ مقام کے طور پر  بھارت کی شاندار ترقی میں  اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اس سے  آتم نربھربھارت  کے وزیراعظم کی اپیل کی  جھلک نظر آتی ہے۔

گھریلو  کمپنیوں کے زمرے میں  10 کمپنیاں یعنی لاوا  انٹرنیشنل لمیٹیڈ، ڈکسن ٹکنالوجیز (انڈیا) لمیٹیڈ، انفو پاور ٹیکنالوجیز (سہسر اور مائی ٹیک کا جے وی)، بھگوتی (مائیکرومیکس)، نیو لنک، آپٹیمس، نیٹ ویب، اسمائل الیکٹرانک، وی وی ڈی این اور پناچےڈجی لائف شامل ہیں۔

اسکیم سے  آئندہ چار برسوں میں  36000 سے زیادہ روزگار کے براہ راست اضافے مواقع پیدا ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی  براہ راست روزگار سے تقریباً تین گنا  بالواسطہ روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہوں گے۔

پی ایل آئی اسکیم الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لئے بھارت کو عالمی سطح پر مسابق کرنے والا ایک مقام  بنانے اور آتم نربھر بھارت کا مقصد  پورا کرنے کے ہمارے مشن  کو آگے بڑھانے والے  گھریلو چمپئن تیار کرنے میں مدد کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6171

                          



(Release ID: 1732545) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi