وزارت دفاع

ساتواں بحر ہند بحری سمپوزیم(آئی او این ایس) 28 جون۔ 01 جولائی 2021 ، لا ری یونین ، فرانس

Posted On: 01 JUL 2021 8:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ یکم  جولائی     بحر ہند بحری سمپوزیم (آئی او این ایس) جو ایک دو سالہ پروگرام ہے، کے 7 ویں ایڈیشن کا انعقاد 28 جون سے یکم جولائی 2021 ء تک لا ری یونین میں فرانسیسی بحریہ کے ذریعہ کیا گیا۔ ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے اس پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی اور سبکدوش ہونے والے اور آنے والے چیئرمینوں کو مبارکباد پیش کی۔

سال 2008 میں ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ بنائے گئے منصوبے میں آئی اواین  ایس  کا مقصد علاقائی طور پر متعلقہ سمندری امور پر تبادلہ خیال کے لیے ایک کھلا اور جامع پلیٹ فارم فراہم کر کے بحر ہند کے ساحلی ملکوں کی بحریہ کے مابین سمندری تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کرنا ہے جس سے مستقبل کی راہ پر آگے بڑھنے کی مشترکہ فہم پیدا ہوگی۔ آئی او این ایس کی صدارت ہندوستان (2008-10) ، متحدہ عرب امارات (2010-12) ، جنوبی افریقہ (2012-14) ، آسٹریلیا (2014-16) ، بنگلہ دیش (2016-18) اور اسلامی جمہوریہ ایران (2018-21) نے کی ہے۔ فرانس نے دو سال کی میعاد کے لئے 29 جون 2021 کو صدارت کا عہدہ سنبھالا ہے۔

سمپوزیم کے دوران ، ایس ایم ای پریزنٹیشن بین الاقوامی تعلقات کے  فرانسیسی ادارے – آ بزروٹائیر ڈو کلائمیٹ ، یوروپی یونین ، بحر ہند کمیشن ، آئی ایف سی سنگاپور ، آر ایم آئی ایف سی مڈغاسکر اور یورپی یونین کی زیرقیادت کریٹیکل میری ٹائم روٹس انڈین اوشین (سی آر آئی ایم اے آر آئی او) کے ذریعہ پیش کیا گیا۔ سمپوزیم میں تینوں آئی او این ایس ورکنگ گروپ جیسے ایچ اے ڈی آر، میری ٹائم سیکیورٹی اینڈ انفارمیشن شیئرنگ اینڈ انٹرآپریبلٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول میری ٹائم فاؤنڈیشن (این ایم ایف) نے بھی  ایچ اے ڈی آر سے متعلق پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔

آئی او این ایس کنکلیوچیفس (سی او سی) بحریہ کے سربراہوں کی سطح پر فیصلہ ساز ادارہ ہے ، جو دو سالوں پر ملتا ہے۔ایران کی بحریہ کے ذریعہ تہران میں اپریل 2018 میں چھٹا آئی او این ایس اور سی او سی منعقد کیا گیا تھا۔ وبائی مرض کی وجہ سے ، سی او سی 2021 ، فرانسیسی بحریہ کے ذریعہ اس سال کے اختتام میں منعقد کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3YE0A.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1(1)UILD.JPG

۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6173

 



(Release ID: 1732534) Visitor Counter : 214


Read this release in: Punjabi , English , Hindi