ارضیاتی سائنس کی وزارت
جولائی 2021 میں مجموعی طور پر ملک میں ماہانہ بارش معمول کے مطابق (ایل پی اے کی 94 سے 106 فیصد) ہونے کا امکان ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 JUL 2021 5:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم جولائی 2021، بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی )کے موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز کے مطابق:
ماہ جولائی 2021 کے لئے جنوب مغربی مانسونی بارش کی پیش گوئی
جولائی 2021 میں مجموعی طور پر ملک میں ماہانہ بارش معمول کے مطابق (طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) کی 94 سے 106 فیصد) ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین عالمی ماڈل پیش گوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ نیوٹرل ایل نینو ۔ سدرن اوسیلیشن (ای این ایس او) صورتحال استوائی بحر الکاہل پر جاری رہنے کا امکان ہے اور جولائی سے ستمبر 2021 کے دوران بحر ہند پرمنفی انڈین اوشین ڈائپول (آئی او ڈی) صورتحال پیدا ہونے کا زیادہ امکان ہے۔
بحرالکاہل اور بحر ہند میں سمندری سطح کا درجہ حرارت (ایس ایس ٹی) کی صورتحال کا بھارت کے مانسون پر شدید اثر بتایا جاتا ہے۔ اس لئے محکمہ موسمیات بحرالکاہل اور بحر ہند کی سطح سمندر میں آنے والی تبدیلیوں کی احتیاط سے مانیٹرنگ کررہا ہے۔
(مزید تفصیلات اور گرافکس کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں)
مقامی پیش گوئی اور تنبیہ کے لیے برائے مہربانی موسم ایپ، زرعی موسم سے متعلق مشورے کے لیے میگھ دوت ایپ اور بجلی چمکنے سے متعلق تنبیہ کے لیے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلعے وار سطح پر تنبیہ کے لیے ریاست کی ایم سی / آر ایم سی کی ویب سائٹس پر جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 6172
(ریلیز آئی ڈی: 1732532)
وزیٹر کاؤنٹر : 185