وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ کا جہاز (آئی این ایس) سرویکشک سروے کی کاروائی پوری کر کے کولمبوسے روانہ

Posted On: 02 JUL 2021 9:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 02  جولائی            ہندوستانی بحریہ کے ہائیڈرو گرافک سروے کرنے والا جہاز 'سرویکشک' نے 02 جولائی کو خراب جہاز  ایم وی ایکس پریس پرل کے مقام کے ارد گرد سروے کی کارروائی کامیابی کے ساتھ مکمل کی اور سری لنکا کے حکام کو سروے کا ڈاٹا سونپ دیا۔ سائیڈ سکین سونار سمیت جدید ترین سروے کے سازوسامان سے لیس اس جہاز کو سری لنکا کی حکومت کی درخواست پر 25 جون کو کیا گیا تھا۔

ملبے کے آس پاس کے تین علاقوں کے سروے کی کارروائیاں سری لنکا  کی بحریہ اور سری لنکا کی قومی آبی وسائل کی تحقیق و ترقی کے ادارے (این آے آر اے) کے تعاون سے کی گئیں۔ جہاز نے سائیڈ سکین سونار سروے کے مجموعی طور پر 807 میل دوری کا سفر طے کیا اور پانی کے اندر موجود ایم وی ایکس پریس پرل کے 54 نمایاں ملبے اور اس کے علاوہ ایک اضافی  نامعلوم ملبے کی بھی نشاندہی کی۔ ملبے والے علاقے کا سروے کرنے سے بحری جوانوں اور ماہی گیروں دونوں کو ایڈوائزری جاری کرنے اور بعدازاں سری لنکا کے حکام کے ذریعہ ملبہ کو ہٹانے میں مدد ملے گی ، جس سے کولمبو بندرگاہ کے ذریعے چلنے والے سمندری  آمد و رفت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکےگا۔

آئی این ایس سروکشک ، کوچی میں جنوبی بحری کمان کے تحت آنے والا جہاز ہے اور اس میں ڈیپ سی ملٹی بیم ایکو ساؤنڈر سسٹم ، سائیڈ سکین سونار ، ساؤنڈ ویلوسیٹی پروفائلرز اور مکمل طور پر خودکار ڈیجیٹل سروے اور پروسیسنگ سسٹم جیسے جدید ترین سروے  کے آلات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ، جہاز میں ایک چیتک ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے جسے ہوائی سروے کے دوران بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا تھا۔ ماضی میں ، آئی این ایس سرویکشک نے سری لنکا ، ماریشس ، سیچلس ، تنزانیہ اور کینیا میں غیر ملکی تعاون کے سروے بھی کیے ہیں۔

ہندوستان اور سری لنکا کے مابین مضبوط رشتہ اور شراکت داری ہے ، اور اسے مضبوط کرنے اور مشترکہ اقدار کو تقویت دینے کے لیے شروع کیا گیا یہ سروے کی کاروائی دونوں ممالک کے مابین تعاون اور افہام و تفہیم میں ایک اور  سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 

U-6162

 


(Release ID: 1732510) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi