نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جوائنٹ سکریٹری (اسپورٹس) نے آج نیشنل اسپورٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کے نمائندوں کے ساتھ  میٹنگ کی

Posted On: 02 JUL 2021 6:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی:2؍ جولائی،2021۔جوائنٹ سکریٹری (اسپورٹس) نے 29جون 2021 اور 2 جولائی 2021 کو قومی اسپورٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کے نمائندوں کے ساتھ پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگیں کیں۔  میٹنگوں میں نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کے ذریعے کھیل ضوابط 2011 کی شقوں  پر عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے 4 فروری کو منعقدہ سابقہ میٹنگوں کی اگلی کارروائی کے طور پر نیشنل اسپورٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کے ذریعے ان کی تشکیل / متعلقہ قوانین میں ترمیم کرنے کے بارے میں پیش رفت کا جائزہ  لیا گیا۔

وزارت نے این ایس ایف کو تسلیم کیے جانے کو جدید تر بنایا ہے تاکہ آنے والے اولمپک کھیلوں اور پیرالمپک کھیلوں سمیت بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں ہمارے کھلاڑیوں کی شراکت میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ نہ ہواور مقررہ کھیل پروگرام بلارکاوٹ منعقد کیے جاسکیں ۔ این ایس ایف کے نمائندوں کو پھر سے مطلع کیا گیا کہ کھیل ضابطوں  پر عمل آوری کے معاملے کی دہلی ہائی کورٹ کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے اور اس لئے کھیل محکمے نے این ایس ایف کو کھیل ضابطوں  کی شقوں پر عمل آوری کے سلسلے میں پندرہ روز کی بنیاد پر وزارت کو معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ دہلی ہائی کورٹ کو بروقت آگاہ کیا جاسکے۔  میٹنگوں کے دوران بیشتر این ایس ایف نے اطلاع دی کہ انہوں نے ترامیم کی اور وزارت کو اپنے نظرثانی شدہ ضابطوں کو سونپ دیا ہے ۔

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:6147



(Release ID: 1732454) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi