وزارت دفاع

مسابقتی بننے کیلئے دوست ملکوں کے نوجوانوں کے لئے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ میں  شرکت


یوم جمہوریہ 2022 کی تقریبات میں 25ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوان ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طور پر شرکت کریں گے

Posted On: 02 JUL 2021 5:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی:2؍ جولائی،2021۔نیشنل کیڈٹس کور (این سی سی) یوم جمہوریہ 2022 کی تقریبات میں حصہ لینے کیلئے تمام چھ بر اعظموں کے 25ملکوں کے نوجوانوں کے وفود کو مدعو کریگا۔ ان میں سے پندرہ ممالک امریکہ، کناڈا، برطانیہ، فرانس، جاپان، عمان، متحدہ عرب امارات، برازیل، ارجنٹینا، آسٹریلیا، نیو زی لینڈ، موریشش، موزمبیق ، نائجیریا اور سیشلز سے پہلی مرتبہ نوجوانوں کے وفود کو  مدعو کیا جائیگا۔ وہ 15 سے 29 جنوری 2022 تک ہندوستان میں ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کیلئے ’آزادی کے امرت مہوتسو‘ کے ایک حصے کے طور پر رہیں گے۔

یہ پندرہ ممالک موجودہ 10 غیرملکوں بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، روس، قزاخستان، سنگاپور، کرغز جمہوریہ، سری لنکا، مالدیپ اور ویتنام کے علاوہ ہوں گے۔ ان ملکوں کے ساتھ این سی سی کا پہلے سے ہی جاری نوجوانوں کے تبادلے کا پروگرام ہے۔ سبھی کو ملاکر ان 25 ملکوں سے نیشنل کیڈٹ کور/ مساوی / نوجوانوں کی تنظیموں کے تقریباً 300 کیڈٹوں کو تقریبات میں حصہ لینے کیلئے مدعو کیا جائیگا۔ ان کے ہندوستان دورے کے حصے کے طور پر 25 ملکوں میں سے ہر ایک کے 10 کیڈٹ/ نوجوان اپنے سُپروائزروں کے ہمراہ یوم جمہوریہ تقریبات کے اہم پروگراموں میں حصہ لیں گے۔

این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ این سی سی کا سب سے اہم  سالانہ پروگرام ہے اور یہ حصہ لینے والے نوجوانوں کیلئے زندگی بھر کے لئے متعدد تجربات  مہیا کرتا ہے جس میں یوم جمہوریہ کی پریڈ اوروزیراعظم کی این سی سی ریلی بھی شامل ہے۔ پروگرام کے حصے کے طور پر متعدد تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے اہم مقامات  کے بھی انکے  دورہ کرنے کا پلان ہے۔ کیڈٹوں کو یوگا اور آیوروید جیسی سرگرمیوں میں بھی شرکت کرائی جائے گی۔

پہلی مرتبہ غیرملکوں سے  این سی سی جمہوریہ کیمپ میں حصہ لینے والے کیڈٹس / نوجوان ان ملکوں میں این سی سی کے ذریعے منعقد کیے جانے والے انتخابی عمل کی بنیاد پر منتخب ہونے کیلئے مقابلہ کریں گے۔ ان ملکوں  میں وزارت خارجہ ، ان ملکوں میں واقع ہندوستانی سفارتخانوں میں دفاعی اتاشیوں کے ساتھ ساتھ ان متعلقہ ملکوں کی نوجوان  تنظیموں کے اشتراک سے ان نوجوانوں کے انتخاب کا عمل منعقد کیا جائیگا۔ شراکت دار نوجوان تنظیموں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ انتخابی مسابقہ امیدواروں کو ہندوستان کے بارے میں ان کی معلومات پچھلے 75 سالوں میں ہندوستان کی حصولیابیوں، ثقافت اورعوام کے  بارے میں  معلومات پر فیصلہ دیگا۔

شرکت کرنےو الے ملکوں سے نوجوانوں کو منتخب کرنے کیلئے شروعاتی کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ تمام متعلقہ ملکوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کوئز مقابلے کی وسیع پیمانے پر تشہیر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو پروگرام میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے۔ انتخاب  کے عمل کیلئے تجویز کردہ وسیع ٹائم لائن درج ذیل ہے:

تاریخ

سرگرمی

جولائی

متعلقہ  ملک کے دفاعی اتاشی / سفارتخانے کے ذریعے مسابقے کیلئے کوئز کے  نمونے کی اشاعت

ستمبر

نیشنل کیڈٹ کور / مساوی نوجوان تنظیموں کی مدد سے متعلقہ ملک کے دفاعی اتاشی / سفارتخانے کے ذریعے کوئز مسابقے کا اہتمام کیا جائیگا

اکتوبر

شرکت کرنے والے ملکوں سے نتائج  کا اعلان اور 10 کیڈٹوں / نوجوان کی فہرست کی شارٹ لسٹنگ

پروگرام میں شرکت کرنے والے  نوجوانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے  کووڈ-19 کے تمام پروٹوکول اور حفاظتی پہلوؤں پر عمل کیا جائیگا۔ متعلقہ ممالک سے درخواست کی جارہی ہے کہ ہندوستان آنے والے  تمام کیڈٹس کو مکمل طور پر  ٹیکے لگائے جائیں  اور ان کے پاس  صحت بیمہ ہو۔

این سی سی انڈیا ہمیشہ قومی اتحاد کا ایک وسیلہ ثابت ہوا ہے۔کیوں کہ اس نے ملک بھر کے نوجوانوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لایا ہے اور ایک عظیم ملک کی تعمیر کیلئے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ نوجوانوں کے تبادلے کے اس بڑے پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کے درمیان ثقافتی تبادلے کے خیالات کو فروغ دینے کے علاوہ بین الاقوامی ثقافتوں کی تفہیم کو فروغ ملے گا۔ اس کے علاوہ رواداری، اخوت اور معاشرتی ہم آہنگی کے آفاقی نظریات کو فرو غ دینے کا بھی باعث بنے گا۔ وہ مختلف ملکوں کی تعلیم،نسل اور طرز زندگی  کے بارے میں بھی سیکھیں گے۔ اس کا مقصد دوسرے ملکوں کے نوجوانوں  میں ہندوستان ، اس کے بھرپور ثقافتی ورثہ، اس کے عوام  اور گزشتہ 75 برسوں میں ملک کی کامیابیوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنا ہے۔

******

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:6146



(Release ID: 1732452) Visitor Counter : 180