بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

حکومت نے ایم ایس ایم ایز میں خردہ اور تھوک تجارتی صنعتوں کو شامل کرنے کا اعلان کیا

Posted On: 02 JUL 2021 12:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی02 جولائی2021: ایم ایس ایم ایز اور سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج خردہ اور تھوک صنعتوں کوشامل کرنے کی خاطر ایم ایس ایم ایز کےلئے ترمیم شدہ رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم ایم ایس ایم ایز کومستحکم بنانے اور انہیں  اقتصادی ترقی کا تیز انجن بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔ جناب گڈکری نے مزید کہا کہ ترمیم شدہ رہنما ہدایات  سے 2.5  کروڑخردہ فروشوں اور تھوک فروشوں کوفائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خردہ اورتھوک صنعتیں  پہلے ایم ایس ایم ایز کے دائرے سے باہر آتی تھی لیکن اب  ترمیم شدہ رہنما ہدایات خردہ فروشو ں اور تھوک فروشوں کو بھارتیہ ریزروبینک کی رہنما ہدایات کے تحت ترجیحی طورپر قرض حاصل کرنے میں  اہل  بنائیں  گے۔

یہ ترمیم شدہ رہنما ہدایات اب خردہ اور تھوک تاجران کو اُدّیم رجسٹریشن پورٹل پر  اندراج کرنے کی اجازت دیں گے۔

*************

  م ن۔ع ح ۔رم

U- 6133


(Release ID: 1732248) Visitor Counter : 427