کانکنی کی وزارت

ہندوستان کوپرلمیٹڈ(ایچ سی ایل) کو مالی سال 21-2020 میں 1821.61 کروڑ روپئے کی کل آمدنی حاصل ہوئی اور109.98 کروڑ روپئے کانیٹ منافع درج کیا

Posted On: 02 JUL 2021 12:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی 2 جولائی 2021 :بھارت سرکار کی کان کنی کی وزارت کے تحت ہندوستان کاپر لمیٹڈ ایچ سی ایل-سی پی ایس ای نے مالی سال 21-2020 کے لئے اپنے سالانہ نتائج کااعلان کیا۔ کووڈ-19 عالمی وبا کے باوجود ایچ سی ایل نے   مثبت نتائج پیش کئے۔ کمپنی نے 21-2020 میں 1821.61 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی جبکہ اس نے مالی سال 20-2019 میں 888.81 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل کی تھی۔ کمپنی نےاس سال 109.98 کروڑ روپئے کا نیٹ منافع حاصل کیا۔ جبکہ مالی سال 20-2019 میں اسے  569.21 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا تھا۔

کمپنی نے 33.85 کروڑ روپئے کی کل رقم کے منافع کااعلان کیا جو کہ مالی سال 22-2021 میں ادا کئے جائیں گے۔ ایچ سی ایل اپنے قرض کے بوجھ کو بھی کم کرسکی ہے جس کے نتیجہ میں   قرض کی ایکوئٹی  ریشیوسابقہ سال کے 4.21 سے  کم ہو کر 2.11 رہ گئی ہے۔

کمپنی حکومت  کے اقدامات کی لگاتار حمایت اور تعاون کررہی ہے  اور کووڈ-19 عالمی وبا کو کم کرنے کے لئے ضروری بنیادی ڈھانچہ تیار کررہی ہے اور اپنے ملازمین کے لئے اورمقامی آبادی کے لئے اپنے کان کنی کی یونٹوں کے لئے بنیادی ڈھانچہ تیار کررہی ہے۔

 

 

 

******

 

U-NO.6131

ش ح۔ش ر۔ رض



(Release ID: 1732210) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Punjabi