وزارت دفاع

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے تلانچونگ جزیرے سے سات ماہی گیروں کو بچایا

Posted On: 01 JUL 2021 9:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 01 جولائی:  ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے یکم جولائی 2021 کو پورٹ بلیئر سے تقریبا 350 کلومیٹر جنوب میں ، تلانچونگ جزیرے کے قریب ماہی گیروں کی ایک کشتی 'RSN-TWO' جس پرجہاز  کے سات عملہ سمیت دیگر ماہی گیر سوار تھے، کو بچایا ۔ میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) ، 30 جون 2021 کو پورٹ بلیئر کو 1130 بجے کے قریب انتباہ ملا۔ چونکہ انتباہ غیر رجسٹرڈ ڈسٹری الرٹ ٹرانسمیٹر (ڈی اے ٹی) سے جاری کیا گیا تھا ، لہذا آئی سی جی نے فشریز حکام کے ساتھ معلومات شیئر کیں جس میں کہا گیا ہے کہ کشتی میں سات عملے کے ساتھ ، ماہی گیری کے لئے 28 جون 2021 کو پورٹ بلیئر روانہ ہوا تھا۔

فوری طور پر ایک مربوط سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور کامورٹا سے آئی سی جی جہاز سی 422 کو علاقے میں تلاشی کا کام سونپا گیا۔ تلاشی کے عمل میں  مزیدتیزی لانے کے لئے ، آئی سی جی جہاز وشواسٹ اور ڈورنیر طیارے تعینات کردیئے گئے تھے۔ مربوط سرچ آپریشن کے نتیجے میں فشینگ بوٹ کو بروقت تلاش کر لیا گیا۔ رابطہ قائم کرنے کے بعد کشتی  میں سوار عملے نے گیئر باکس میں نقص کے سبب مشینری میں خرابی کی اطلاع دی۔

عملے کو بنیادی ضروریات اور ابتدائی طبی امداد آئی سی جی بورڈنگ ٹیم نے فراہم کی اور خراب موسم کی وجہ سے اس کشتی کو کامورٹا جانے کے لئے آئی سی جی جہاز وشواسٹ  کی مدد لی گئی جس نے اسے اس کی منزل پرپہنچادیا۔ تمام عملے  کے افراد کے محفوظ اور صحت مند ہونے کی اطلاع ہے۔ آئی سی جی کشتی کے مالک اور فشریز حکام کے ساتھ مستقل رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔

PIC1(4)CGMC.jpg

**************

ش ح - س ک   

U.No. 6130


(Release ID: 1732208) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi