سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بہار کے گیا میں سماجک ادھیکارتا شور میں کل معذوروں کو سہارا دینے والے آلات تقسیم کئے جائیں گے

Posted On: 01 JUL 2021 7:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی:02؍جولائی 2021

بہار کے گیا میں سماجک ادھیکارتا شور میں بلاک ؍پنچایت سطحوں پر 1146 معذوروں کو کل مفت 2220 سہارا دینے والے آلات تقسیم کئے جائیں گے جن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔اس شور کا اہتمام  اے ایل آئی این سی او اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی طرف سے سماجی انصاف  اور تفویضے اختیارات کی مرکزی وزارت اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت کیا جارہا ہے ۔

آلات کی تقسیم کے کیمپ کی افتتاحی تقریب کل ہوگی جس میں سماجی انصاف اور تفویضے اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر مہمانے خصوصی کی حیثیت سے ورچوئلی طور پر شرکت کریں گےجبکہ  گیا کے ایم پی جناب وجے کماردیگر شخصیتوں کے ہمراہ اصل تقریب کی جگہ پر ذاتی حیثیت سے تقریب کی صدارت کریں گے۔ بلاک سطح کے اسسمنٹ کیمپ کے دوران گیا ضلع کے رجسٹرڈ معذوروں میں سہارا دینے والے مختلف قسم کے آلات تقسیم کئے جائیں گے جو آلات تقسیم کئے جائیں گے ان میں ٹرائی سائکلس ،وہیل چیئر ،کرچز ،واکنگ اسٹکس ،رولیٹرس ،اسمارٹ کینس ،بریل کٹس ، بریل کینس ، سی پی چیئر س ، ایم ایس آئی ای ڈی کٹس،اے ڈی ایل کٹس،ہیرنگ ایڈس ،مصنوعی لمس اور کیرلی پرس وغیر شامل ہیں۔

*************

 

 

ش ح-ح ا- م ش

U. No.6123


(Release ID: 1732207) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Punjabi